کراچی میں اومیکرون کا پھیلاؤ تیزی سے جاری، اب تک 101 کیس رپورٹ

 کراچی: کورونا وائرس ویرئنٹ امیکرون کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، کراچی میں سب سے زیادہ کیسز ضلع جنوب اور شرقی سے رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں امیکرون کے اب تک 101 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، کراچی کے ضلع جنوب سے مزید پڑھیں

وزیراعظم کے 47 غیرملکی دوروں پر کتنے کروڑ خرچ ہوئے، تفصیلات سامنے آگئیں

 اسلام آباد: اپوزیشن کے مطالبے پر وزیر اعظم عمران خان کے 3 سالوں کے دوران غیر ملکی دوروں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کردی گئی۔ سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سال 2018 میں 3 غیر ملکی دورے کیے، ان غیر ملکی دوروں پر 4 کروڑ 56 لاکھ مزید پڑھیں

اسکروٹنی کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی وہ (ن) لیگ کے دور کی ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کی جو رپورٹ پیش کی وہ مسلم لیگ (ن) کے دور کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد مزید پڑھیں

انکشافات اور ثبوت عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو فارغ کرنے کیلیے کافی ہیں، مریم نواز

 لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ انکشافات اور ثبوت عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف کو فارغ کرنے کے لیے کافی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے سامنے آنے والی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کا کہنا تھا مزید پڑھیں

بلوچستان میں شدید بارشیں، فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، آئی ایس پی آر

 کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں جس میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں کے نیتجے میں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، کھڑے پانی سے مقامی آبادی اور سیاحوں کو شدید مزید پڑھیں

کراچی بارش کے بعد فلائٹ آپریشن شدید متاثر، کئی علاقوں میں بجلی غائب

 کراچی: شہر قائد میں ہونے والی بارش کے بعد 10 عالمی اور مقامی پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں آج شام سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہیں مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی مزید پڑھیں

شوہر کے ہاتھوں قتل امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل

 راولپنڈی: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے لاش اسپتال کی ماچری میں رکھوا دی گئی ہے۔  پولیس حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجہیہ سواتی کی لاش لکی مروت کے علاقہ سے برآمد کرکے راولپنڈی منتقل کی گئی، جب کہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی  کروا لیا گیا ہے، اور  پوسٹ مزید پڑھیں

نوازشریف وطن واپس آنا چاہیں تو انہیں اپنی جیب سے ٹکٹ دوں گا، شیخ رشید

 اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے واپس آنا ہے تو انہیں میں اپنی جیب سے ٹکٹ کی پیشکش کرتا ہوں، شریف فیملی کے 3 لوگ یہاں موجود ہیں، وہ بھی آجائیں۔  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ کر کے مزید پڑھیں

دنیا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے، پاکستان

 اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا فوری محاسبہ کرے۔  دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے، بھارتی قابض فورسز نے جعلی مقابلوں میں مزید 6 کشمیری نوجوان شہید کر مزید پڑھیں

لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا ایک اور اوباش گرفتار

لاہور: پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار کرلیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک اوباش نوجوان نے لڑکی کو اپنا نمبر دینے کے لئے پرچی پھینکی جب کہ منع کرنے پر ہراساں کرنے مزید پڑھیں