سعودی وزیرخارجہ کا افغانستان کے لیے ایک ارب ریال امداد کااعلان

 اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے او آئی سی کے اجلاس میں افغانستان کے لئے ایک ارب ریال امداد دینے کا اعلان کیا۔  اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر پاکستان کو خراج تحسین پیش مزید پڑھیں

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

 اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں چار روپے 33 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان مزید پڑھیں

باجوڑ میں بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

باجوڑ:  خیبر پختون خوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی مزید پڑھیں

او آئی سی اجلاس؛ دنیا کے کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل نہیں دیکھے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیاکے کسی ملک نے افغانستان سے زیادہ مسائل نہیں دیکھے، اور افغان حالات کے باعث سب سے زیادہ پاکستان نے نقصان اٹھایا۔  اوآئی سی وزرائےخارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ 41 سال بعد او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں ہو مزید پڑھیں

گریٹر پارک لاہور میں خاتون پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے والے 2 ملزم گرفتار

لاہور: گریٹر پارک میں لیڈی اہلکار آسیہ کو ہراساں کرنے والے  دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق گریٹراقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بعد لیڈی پولیس اہلکار کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات آسیہ نامی لیڈی پولیس اہلکار کو دو لڑکوں نے ہراساں کیا، مزید پڑھیں

مسئلہ کشمیر کا پر امن حل جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کی ضمانت ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ مسز رتنو لیستاری پرینساری مرسودی نے ملاقات کی، جس میں باہمی مزید پڑھیں

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد کمانڈر غفور جلیل ہلاک

باجوڑ: سیکورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ضلع باجوڑ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر غفور عرف جلیل فائرنگ ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک مزید پڑھیں

پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا ایئربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا

 اسلام آباد: پی آئی اے نے برطانوی کمپنی سےپاکستان کا پہلا ائیربس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا۔ پی آئی اے اور برطانوی کمپنی نے معاہدے پر دستخط کر دیئے، پاکستان جدید ترین سیمولیٹر حاصل کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔ پی آئی اے کراچی میں سیمولیٹر کمپلیکس بنا رہا ہے جس میں بوئنگ 747، مزید پڑھیں

کوئٹہ کے بازار میں دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے

 کوئٹہ: میزان چوک کے قریب قندھاری بازار میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے متعدد گاڑیوں، موٹرسائیکلز اور رکشہ کو نقصان پہنچا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز اور مزید پڑھیں

ہفتے بھر میں ڈالر، پاؤنڈ، ریال اور یورو کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

 کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گزشتہ ہفتے امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال اور یورپین یورو کرنسی کی قدروں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر رہا۔ کرنسی کی قیمتوں کے ہفتہ وار جائزہ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید پڑھیں