اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
نیگلیریا ایک اور جان لے گیا، تعداد 4 ہوگئی
کراچی: کراچی میں نیگلیریا وائرس ایک اور جان لے گیا، 8 سالہ بچہ نیگلیریا کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس سے رواں سال سندھ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ کراچی میں وائرس نیگلیریا فاولری سے ایک اور ہلاکت سامنے آگئی، شادمان ٹاؤن کا رہائشی 8 سالہ بچہ زوہیب فاحد نیگلیریا مزید پڑھیں
لیاری گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار
کراچی: پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا. ضلع کیماڑی پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی کے دوران 4 ٹارگٹ کلرزکو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ایس ایس مزید پڑھیں
سوات میں کالام اور اوتروڑ قبائل کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق، 15 زخمی
سوات: کالام اور اوتروڑ کے لوگوں کے درمیان دیسان بانڈہ کی اراضی اور فصل کے تنازع پر مسلح لڑائی ہوئی جس میں دونوں اقوام کے 7 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں قبائل میں سرحدی علاقہ میں جھڑپ ہوئی اور فریقین کے مابین فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مزید پڑھیں
بھارت افغانستان میں اپنی پاکستان مخالف سرمایہ کاری ڈوبنے پر پریشان ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغانستان میں بیس سال سے بندوق فیصلہ نہیں کرسکی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے افغانستان کی صورت حال پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا افغانستان سے انخلاء کر مزید پڑھیں
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 21 جولائی کو ہوگی
کراچی / اسلام آباد: ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 12 جولائی اور عید الاضحی 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں ذی الحج 1442 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مزید پڑھیں
پنجاب میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ، رپورٹ
لاہور: پنجاب پولیس نے گذشتہ سال صوبے میں غیر ت کے نام پر ہونے والے قتل کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق سال 2020 میں 237 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔ محکمئہ پولیس پنجاب نے گذشتہ سال صوبے میں غیر ت کے نام پر ہونے والے قتل کے اعداد مزید پڑھیں
کوئٹہ میں بجلی كی طویل لوڈ شیڈنگ سے پانی كا بحران بھی پیدا ہوگیا
کوئٹہ: شہری علاقوں میں یومیہ 10 سے 11 گھنٹے كی لوڈ شیڈنگ كی جارہی ہے جب کہ ٹینكر مافیا نے لوڈ شیڈنگ كا بہانہ بناكر پانی مزید مہنگا كردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق كوئٹہ میں بجلی كی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی كا بحران پیدا ہوگیا، ٹینكر مافیا كی بھی چاندی ہوگئی اور مافیا شہریوں کو مزید پڑھیں
شفیق موڑ تا سہراب گوٹھ مستقل ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار
ضلع وسطی میں متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپروائی نے شفیق موڑ پاور ہاؤس سے سہراب گوٹھ فلائی اوور اور انڈر پاس تک جانا شہریوں کے لیے محال بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع وسطی میں متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت، بے حسی اور لاپروائی نے شفیق موڑ پاور ہاؤس سے سہراب گوٹھ فلائی مزید پڑھیں
کراچی میں بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی کے 40 مقدمات میں ملوث 2 ملزم گرفتار
کراچی: کراچی میں پولیس نے بین الصوبائی ڈکیتی و رہزنی کے 40 سے زائد مقدمات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کے خلاف قتل کے 4 مقدمات کے علاوہ بلوچستان اور اندرون سندھ میں ڈکیتی و رہزنی کے 40 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ پولیس مزید پڑھیں