ڈیلٹا وائرس کم وقت میں پاکستان کی بڑی آبادی کو شکار کرسکتا ہے، آئی سی سی بی ایس

 کراچی: آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس مختصر وقت میں پاکستان کی بڑی آبادی کو شکار کرسکتا ہے اس ویرینٹ نے بھارت میں بہت تباہی مچائی تھی اس لیے ہمیں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر میں مزید پڑھیں

تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا

تعلیمی اداروں میں بریانی کے ڈبوں میں آئس نشہ سپلائی کرنے والا بین الاقوامی گروہ پکڑا گیا۔ ملزمان سے 7 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس  برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ائی جی خیبر پختونخوا کی آئس و دیگر منیشات کے خلاف بنائی گئی خصوصی ٹیم نے سی سی پی او پشاور کی زیر نگرانی مزید پڑھیں

ملتان میں پولیس نے دادا کے چنگل سے پوتے بازیاب کرالیے

ملتان: کوٹ ادو کے علاقے احسان پور میں پولیس نے دادا کے چنگل سے پوتے بازیاب کرالیے، دادا اللہ بخش نے اپنے بارہ اور تیرہ سالہ پوتوں کی ٹانگوں میں لوہے کے کڑے ویلڈ  کروا کر انہیں زنجیروں سے باندھ دیا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ دائرہ دین پناہ پولیس نے مزید پڑھیں

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کردی

 اسلام آباد: نیپرا نے مئی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 26 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخ میں کمی کا اعلان کر دیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 29 جون 2021ء کو فیول ایڈجسٹمنٹ مزید پڑھیں

حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔  ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تین سرکاری چھٹیاں دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کو عیدالاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے عید کے موقع پر صرف 3 سرکاری مزید پڑھیں

خضدار میں معمولی تکرار پر بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی قتل

خضدار میں معمولی تكرار پر بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی كو قتل كردیا۔ خضدار میں زہری كے علاقے ہچی خیر میں بڑے بھائی محمد نے گھرمیں معمولی تكرار پر آہنی آلہ سے وار كركے اپنے ہی 31 سالہ چھوٹے بھائی  گل محمد كو قتل كردیا۔ لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری مزید پڑھیں

پولیس مقابلے کے دوران کمسن بچے کی ہلاکت پر مجرم کو 37 سال قید

کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم خیر زمان کو مجموعی طور 37 سال قید کی سزا سنا دی۔ کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سنا مزید پڑھیں

اسلامی نظریاتی کونسل میں خاتون شامل کیوں نہیں؟ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین کی عدم شمولیت کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہم علی خان نامی خاتون کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کونسل میں خاتون ممبر کی عدم شمولیت آئین کے مزید پڑھیں

وزیر خزانہ کا ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا ملک میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو عید پر اشیا کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کردی۔  وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدات نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافے مزید پڑھیں

ایئرپورٹ حملہ کیس کا ملزم بے گناہ نکلا، جھوٹے مقدمہ پر عدالت سی ٹی ڈی پر برہم

 کراچی: ائیر پورٹ حملہ کیس میں سہولت کار ظاہر کیے جانے والے ملزم آصف ظہیر کو سی ٹی ڈی نے کئی ماہ حراست میں رکھنے کے بعد خود ہی بے گناہ قرار دے دیا، جھوٹے مقدمے بنانے پرعدالت سی ٹی ڈی حکام پر برہم ہوگئی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت مزید پڑھیں