وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا۔  ایکسپریس نیوزکے مطابق حکومت نے بڑی عید سے قبل ہی عوام پر بڑا پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 40 پیسے کا اضافہ کردیا ہے۔ معاون خصوصی شہبازشریف گل کی جانب سے جاری مزید پڑھیں

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

 اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے ایک کروڑچالیس لاکھ روپے کی رقم مالک کے حوالے کردی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پرائیویٹ کار میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے براستہ موٹروے پشاور سفر کررہا تھا، کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی مزید پڑھیں

شہری آن لائن قربانی کی کاغذی کمپنیوں کے جھانسے میں آنے لگے

 کراچی: گزشتہ چند سال کے دوران پاکستان میں سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے لیے آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنیوں کی خدمات سے استفادہ کرنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ کورونا کی وباء نے اس رجحان کو مزید تقویت فراہم کردی ہے تاہم گزشتہ سال متعدد آن لائن کمپنیاں قربانی مزید پڑھیں

پشاور میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ

پشاور: شہر میں صرف ایک گھنٹے میں 12 کٹوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں سگ گزیدگی (کتے کے کاٹننے) کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، اور ترجمان خیبر ٹیچنگ اسپتال کے مطابق گزشتہ 1 گھنٹے کے دوران  12 کتوں کے کاٹنے کے متاثرہ  افراد  کو اسپتال میں مزید پڑھیں

اسلام آباد میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا سرکاری افسر گرفتار کرلیا گیا۔  ایکسپریس نیوزکے  مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاون میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر  آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے نوٹس لے لیا، اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو مزید پڑھیں

آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، افغان صورتحال پر گفتگو

 راولپنڈی: آرمی چیف سے تاجک وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں افغان صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، مجموعی طور مزید پڑھیں

سندھ حکومت سیکیورٹی رسک ہے لہذا صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے، ایم کیوایم

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ  سندھ حکومت سیکیورٹی رسک ہے لہذا صوبے میں گورنر راج نافذ کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ہمارا یہ موقف رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت جعلی اکثریت کی مزید پڑھیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1817 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے مزید پڑھیں

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر آگئے

 کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یورو بانڈز کی نیلامی سے حاصل ہونے والے ایک ارب ڈالر سرکاری ذخائر میں جمع ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 18 ارب 20 مزید پڑھیں

رنگ روڈ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی

 اسلام آباد: رنگ روڈ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی، ‏رپورٹ میں رنگ روڈ کی الا ئنمنٹ کی تبدیلی اور غیر قانونی پر دیا جانا ثابت ہو گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ‏اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی، جس کے مزید پڑھیں