کراچی میں آج رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں بلوچستان کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ بیٹوں کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے ماں جاں بحق

راولپنڈی: تھانہ مندرہ کی علاقے ہرنال میں بیٹوں کے مابین جھگڑے کے دوران چھوٹے بیٹے کو بچاتے ہوئے ماں بڑے بیٹے کی چلائی گئی گولی لگنے سے دم توڑ گی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم عمران موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ عمران نے لڑائی جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی پر مزید پڑھیں

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کی رہائش گاہ کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی

ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی کی رہائش گاہ کے قریب دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران چار نامعلوم مسلح ملزمان نقدی اور دیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد اختر کالونی سیکٹر ڈی میں صبح سویرے مسلح ملزمان نے دودھ کی دکان میں لوٹ مارکی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو مزید پڑھیں

کراچی میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ

کراچی میں ایک اور نادرا میگا سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہےـ تفصیلات کے مطابق نادرا ریجنل ہیڈ آفس کراچی اور ٹی ایم سی کورنگی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر 13 جنوری کو دستخط کئے جائیں گے۔ میگا سینٹر کورنگی، 30 ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہوگا۔ روزانہ 2,500 سے 3,000 درخواست گزاروں مزید پڑھیں

پاک بحریہ کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ، دونوں ممالک کی مشترکہ بحری مشق

پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے پورٹ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ مزید پڑھیں

خطرہ ہے دو چار ماہ بعد پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کردیں گے، محمود اچکزئی

لاہور: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ مجھے خطرہ ہے دو چار مہینے بعد پاکستان کے کچھ علاقے علیحدگی کا اعلان کردیں گے۔ میں پانچ بڑوں کو نہیں مانتا چار کو بڑا مانتا ہوں اور چار بڑوں کی وجہ سے پانچواں بڑا آیا۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید پڑھیں

اسلام آباد؛ شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8افراد جاں بحق

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف موقع پر پہنچ گئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ یوسف نے بتایا کہ سلنڈر دھماکا شادی والے مزید پڑھیں

پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے، وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم رندھاوا کے نام پر ان کے والدین کی جانب سے فاؤنڈیشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ہر ممکن مدد یقینی بنائی جائے گی اور حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کا مرکز بنانے کے مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کی جارحانہ پالیسی دنیا کیلئے خطرہ، بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا!!

 امریکا نے حال ہی میں وینزویلا پر حملہ کرکے اس کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا اور امریکا میں ان کے ٹرائل کا آغاز کر دیا۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے ایران میں جاری مظاہروں کے تناظر میں ایران کو جنگ کی دھمکی دی جبکہ گرین لینڈ بھی ان کے ریڈار مزید پڑھیں

ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا آئین کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

کراچی: شہر قائد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے صوبائی آفس کا دورہ کیا، جہاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سلمان اکرم راجہ، فردوس نقوی جبکہ ایم ڈبلیو ایم مزید پڑھیں