کراچی: شہر قائد میں ہل پارک کے اطراف پہاڑی علاقے کو کاٹ کر کی جانے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف رات گئے بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ہیوی مشینری کی مدد سے متعدد تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر شروع ہونے والی اس کارروائی کے دوران متنازعہ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش؛ دیواریں و چھتیں گرنے سے اب تک 2 افراد جاں بحق
پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سے اب تک دو افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ روز ہونے والی تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کے باعث گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے ہونے مزید پڑھیں
بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
بیرون ملک سفری پابندیوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صرف اوور اسٹے پر دوسرے ملک سے ڈی پورٹ ہونا سفری پابندی کا جواز نہیں، جسٹس محمد آصف نے چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے دوسرے ملک سے اوور اسٹے پر ڈی مزید پڑھیں
کم از کم ماہانہ اجرت کتنی ہونی چاہیے؟ نئے مالی سال کے لیے سفارش کردی گئی
نئے مالی سال کے لیے کم از کم اجرت مقرر کرنے کے حوالے سے نئی سفارش سامنے آ گئی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے مالی سال 27-2026 کے لیے ملک میں کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی باضابطہ سفارش کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مزید پڑھیں
سندھ کے کئی اضلاع میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، متعدد گرڈ اسٹیشن بند، 5 افراد زخمی
سکھر: سندھ کے مختلف اضلاع میں کراچی سمیت منگل کی شب آنے والی شدید آندھی، مٹی کے طوفان اور موسلا دھار بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ کئی شہروں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ درخت گرنے، سولر پلیٹیں اڑنے اور بجلی کی تاریں ٹوٹنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید پڑھیں
رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ٹیکسوں میں بڑی کمی اور فائلر کیلیےبڑے ریلیف کی تجاویز
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو متحرک کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر عائد ٹیکسوں میں بڑی کمی کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں
ارکان پارلیمنٹ کی رہائش کیلیے فیملی سوٹس؛ بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پارلیمنٹ لاجز کی توسیع اور اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کے لیے اضافی رہائش گاہوں کی تعمیر کی غرض سے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ترقیاتی مزید پڑھیں
وزیراعظم کی معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات، پالیسی سازی، آئندہ بجٹ سے متعلق مشاورت
وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے معروف صنعت کاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی، یہ ملاقات ملک کی مجموعی معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے اور مالی سال 2026-2027ء کے بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری سے مشاورت کے تناظر میں تھی۔ وفد میں میاں محمد منشا، عارف حبیب، عاطف باجوہ، مزید پڑھیں
لاہور: خاتون کو ورغلا کر زبردستی جنسی زیادتی کرنے والا جعلی پیر گرفتار
لاہور کی کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ایک خاتون کو ورغلا کر زبردستی زیادتی کی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزم علاقے میں خود کو پیر ظاہر کرتا تھا اور دم کرنے کے بہانے متاثرہ مزید پڑھیں
’مستقل جاری رہنے والا الٰہی فریضہ‘، لاہور ہائی کورٹ کا نان نفقے سے متعلق بڑا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ مالی تنگی بھی باپ کی اپنے نابالغ بچے کے نان نفقہ کی ذمہ داری ختم نہیں کر سکتی، باپ پر اپنے نابالغ بچے کا نان نفقہ مستقل جاری رہنے والا الٰہی فریضہ ہے اور قرآن و سنت کے احکامات کے تحت وہ اس ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں مزید پڑھیں