لاہور: ایک اہم سفارتی پیشرفت میں آج بھارت سے پانچ پاکستانی قیدیوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ یہ افراد، جن کی شناخت خادم حسین، محمد مسرور، نند لال، سید جعفر حسین زیدی، اور محمد امجد کے ناموں سے ہوئی ہے، اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستان کے حوالے کیے گئے۔ ذرائع کے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی: مبینہ بد ترین تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل حاملہ خاتون کے اہلخانہ کا انصاف کا مطالبہ
کراچی کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی خاتون کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ مقتولہ کی 8 ماہ شادی ہوئی تھی اوران دنوں حاملہ تھی، قتل میں ملوث شخص کو فل الفورگرفتار کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کوموچکو تھانے تھانے کے مزید پڑھیں
9 مئی کے 2 مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی مقدمات کے ملزم کی ضمانت کی توثیق کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، خرم شیر مزید پڑھیں
وہاب ریاض کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا گینگ گرفتار، 2 خواتین شامل
کرکٹر اورپنجاب کے سابق وزیر کی بہن کے گھر ڈکیتی کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور میں ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ( او سی یو) عمران کشور نے ایس پی عمران کرامت بخاری ،ایس پی آفتاب احمد پھلروان اور ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کےہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ؛ آئی پی پیز کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
پشاور: آئی پی پیز کے خلاف درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ ہائی کورٹ میں آئی پی پیز کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت اور آئی پی پیز کو نوٹسز جاری مزید پڑھیں
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد آج سستا ہوگیا
کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج کم ہو گئی۔ عالمی اور مقامی سطح پر طویل دورانیے کے بعد آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 2859ڈالر کی سطح پر پہنچنے مزید پڑھیں
پی ٹی آئی کا پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے لاہور میں پارلیمنٹیرینز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ پارلیمنٹیرینز کنونشن مزید پڑھیں
بیجنگ: صدر مملکت کی چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بیجنگ میں چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین پائیدار اور گہری "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” پر روشنی ڈالی۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے مزید پڑھیں
جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام؛ ویڈیو دیکھیں
لاہور: جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے مزید پڑھیں
پنجاب میں دن گرم راتیں ٹھنڈی؛ خشک موسم کب تک رہے گا؟
لاہور: پنجاب میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں جب کہ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ صبح کے وقت دھند مزید پڑھیں