جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے پر محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے سخت ایکشن لے لیا اور ملازم کو حراست میں لیا گیا۔ جلو پارک میں تعینات ملازم شریف مسیح کو جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھولنے کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ملازم کے خلاف سخت مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
جیولری شاپ سے 18لاکھ مالیت کا ہار چوری کرنے والی خواتین کی فوٹیج سامنے آگئی
راولپنڈی: راولپنڈی میں قیمتی اشیاء چوری کرنے والی خواتین کے گروہ نے تھانہ بنی کے علاقے میں واقع جیولری شاپ پر بھی ہاتھ کی صفائی دِکھا دی۔ خاتون کی دیدہ دلیری سے جیولری شاپ پر سونے کا قیمتی ہار چوری کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مزید پڑھیں
پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی
لاہور: پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی نئی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی جو کہ ’’رابطہ‘‘ ایپ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹوں پر بھی لاگو ہوگی۔ پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری ہونے والے ریفنڈ پالیسی نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کے مسافر پوائنٹ آف سیل سے خریدے گئے ٹکٹوں کے لیے، ٹرین کی روانگی سے 48 مزید پڑھیں
غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے لوگوں کو ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں، آرمی چیف
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے ہوئے انہیں ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس مزید پڑھیں
کراچی میں رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار
کراچی: شہر قائد میں لٹیرے رکشہ ڈرائیور کا بھیس بدل کر وارداتیں کرنے لگے، ناظم آباد نمبر چار سے رکشہ ڈرائیور جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ فیملی کی جانب سے جہیز کا سامان لوٹے جانے کی واردات مزید پڑھیں
وزیر داخلہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات، حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور مزید پڑھیں
پی ایف یو جے کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا
لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے)کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ءکے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، پریس کلبز میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ، پی ایف یو جے کی کال پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی جس میں پی مزید پڑھیں
شالیمار ایکسپریس حادثہ، ڈرائیو کی غلطی سامنے آ گئی
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں ڈرائیور کی غلطی سامنے آگئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور شالیمار ایکسپریس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے شواہد اکٹھے کر لیے۔ لاہور تحقیقاتی ٹیم میں ڈپٹی چیف انجینئر بریج، ڈپٹی چیف انجینئیر، میکینکل ڈپٹی چیف انجینئیرکیرج اور ڈپٹی مزید پڑھیں
بلوچستان میں موسم شدید سرد؛ درجہ حرارت منفی 8 ڈگری تک گر گیا
کوئٹہ: بلوچستان میں موسم بدستور شدید سرد ہے جب کہ قلات میں درجہ حرارت منفی 8 تک گر گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جب کہ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور مزید پڑھیں
26 نومبر احتجاج، بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں ضمانت میں توسیع
اڈیالہ جیل راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے 31 کیسز میں بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش نہ کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی عدم پیشی پر عدالت نے ضمانت میں 8 فروری تک توسیع مزید پڑھیں