عوام کا ملک کی درست سمت پر یقین 19 فیصد تک پہنچ گیا، اپسوس سروے

اسلام آباد: ملک کی اقتصادی صورتحال کے بارے میں اپسوس نے سروے رپورٹ جاری کردی۔ اپسوس نے کہا ہے کہ عوام کا ملک کی درست سمت پر یقین 19 فیصد تک پہنچ گیا جو 36 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے جب کہ 16 پوائنٹس کمی کے ساتھ مہنگائی 3.5 سال کی کم ترین مزید پڑھیں

خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے  نائب رسالدار جاں بحق

کوئٹہ: خضدار کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے نائب رسالدار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خضدار کے علاقے ٹاؤن ایریا میں پیش آیا، جس میں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر گولیاں برسا دیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر نائب رسالدار عبدالحفیظ جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر مزید پڑھیں

الخدمت کی غزہ کیلیے سپلائی بحال، امداد کی نئی کھیپ روانہ

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کی غزہ کے لیے سپلائی بحال ہو گئی ہے، جس کے بعد امدادی سامان کی نئی کھیپ اہل غزہ کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔   مرکزی صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ جورڈن رائل میڈیکل سروسز اور اُردن میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے امدادی سامان کی نئی مزید پڑھیں

’مقدس گائے کا تصور ختم‘ سپریم کورٹ بار کا جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف ادارہ جاتی کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ ادارہ جاتی خود شناسی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے کہا کہ فیض حمید کا مزید پڑھیں

کراچی؛ سرکاری شعبے کا سب سے پرانا رہائشی منصوبہ 40 برس بعد بھی غیرآباد

کراچی: کراچی کا سرکاری شعبے میں سب سے پرانا رہائشی منصوبہ ہاکس بے اسکیم 42 40  برس بعد آج بھی غیر آباد ہے۔ دہائیوں سے آباد نہ ہونے والے مذکورہ منصوبے کے تقریباً 70 فیصد پلاٹ انویسٹرز نے خرید لیے ہیں جو قیمتیں بڑھنے کاانتظار کر رہے ہیں تاکہ اپنی سرمایہ کاری سے زیادہ سے مزید پڑھیں

پی آئی اے کو برباد کرنے میں کس ڈیپارٹمنٹ کا کردار سب سے زیادہ؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو تباہ و برباد کرنے میں ادارے کے انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کا کردار سب سے زیادہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس پر کھڑے 14 خراب جہازوں کو ٹھیک کرانے کے بجائے ماہانہ کروڑوں اور اربوں روپے لیزنگ کی رقم تو ادا کی جا رہی ہے مگر چند مزید پڑھیں

مفتی تقی اور مفتی منیب 2019 کے معاہدے پر دستخط کرکے انحراف کر رہے ہیں، طاہر اشرفی

کراچی: پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن پر میرے نہیں مفتی منیب اور مفتی تقی عثمانی کے دستخط ہیں، 2019 کے معاہدے پر جن کے دستخط ہیں وہ اب انحراف کررہے ہیں۔ جامعہ انوار العلوم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر مزید پڑھیں

پی ٹی آئی احتجاج؛ امن وامان بحال رکھنے کا آرڈر تھا، معاملے کو پیچیدہ بنادیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق رپورٹ جمع کروانے کے لیے مزید وقت دے دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق عدالتی آرڈر کی خلاف ورزی پر اسلام آباد کے تاجروں کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت، مزید پڑھیں

قانون ہر کسی کو ہر فون ٹیپ کرنے کی اجازت نہیں دیتا، سپریم کورٹ آئینی بینچ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فون ٹیپنگ سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی آئینی بینچ نے فون ٹیپنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ مزید پڑھیں

ایف آئی اے کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت آئی ٹی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ مزید پڑھیں