الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 7 روز کے لیے موخرکردیا۔ حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کےلیےمزید 7 روز کی مہلت دے دی گئی،الیکشن کمیشن کےمطابق انتخابی عمل کے متاثرہ تمام مراحل کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔ 27 ستمبر کو مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کےٹو ایئرویز کارگو طیارے کی انشورنس پالیسی مبینہ طور پر حادثے سے قبل ختم ہونے کا انکشاف
گوادر کے قریب گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہونے والے کےٹو ائیرویزکے کارگو طیارے کی انشورنس پالیسی مبینہ طور پر حادثے سے پہلے ختم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، بدقسمت طیارے کو 24 جون 2025کو جاری کیا گیا انشورنس سرٹیفکیٹ ایک سال کے لیےکارآمد تھا۔ ذرائع کے مطابق گوادر میں 7 جولائی کو گرنے مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی خضدار میں کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع خضدار میں پہاڑی علاقے شور پرود میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خضدار میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مزید پڑھیں
محرم الحرام؛ اسلامی نظریاتی کونسل کا فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے خلاف متفقہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد: محرم الحرام کی مناسبت سے اسلامی نظریاتی کونسل نے فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے خلاف متفقہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پیغامِ پاکستان کی روشنی میں فرقہ واریت، نفرت انگیزی اور انتہاپسندی کے خلاف دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے مزید پڑھیں
لاہور سمیت پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع، شہریوں اور کسانوں کیلیے الرٹ جاری
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں شہریوں اور کسانوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ گرد آلود ہوائیں اور بارش برسانے والا موسمی سسٹم پاکستان پہنچ گیا ہے، جس کے باعث پنجاب بھر میں آج سے 20 جون تک مختلف علاقوں میں کہیں مزید پڑھیں
ایران امریکا معاہدہ ؛ پختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف
ایران امریکا امن معاہدے کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف ہوگئے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اورایران امریکا معاہدے میں پاکستانی کاوشوں کا دنیا بھرمیں اعتراف کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا کے شہریوں نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا مزید پڑھیں
’معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے‘ٹک ٹاک پر پابندی کیلیے عدالت میں درخواست دائر
پشاور: ٹک ٹاک کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہونے کی بنیاد پر عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر بابر شہزاد مزید پڑھیں
مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ 11.50 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور عالمی منڈیوں میں غیر یقینی حالات کے پیش نظر شرح سود میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ مزید پڑھیں
شرح سود کا تعین کرنے کیلیے مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
کراچی: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی معاشی اشاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، خاص طور پر افراط زر پر موجود دباؤ اور اس سے متعلق عوامل کو بھی زیر غور لایا مزید پڑھیں
راولپنڈی اور پشاور میں گیس لیکج کے باعث دھماکے، بچوں سمیت 8 افراد زخمی
راولپنڈی اور پشاور میں گیس لیکج کے باعث دھماکوں میں بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ راولپنڈی کے علاقے کری روڈ صادق آباد میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں مزید پڑھیں