آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ، ن لیگ 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب

میرپور، آزاد کشمیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا۔ 13 نشستوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئے جس کے مطابق ن لیگ نے 9 اور پیپلزپارٹی نے 4 مزید پڑھیں

ملتان: غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار

ملتان: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ارشد علی اور ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے جو یو اے ای سے پرواز G9558 کے ذریعے مزید پڑھیں

لاہور؛ جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار

لاہور: مغلپورہ کے علاقے سے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے والے ملزم کو دھر لیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزم نے پولیس وردی میں نجی کلینک پر مزید پڑھیں

کراچی میں مطلع ابرآلود، بوندا باندی کا امکان

کراچی: کراچی میں موسم آج مرطوب اور مطلع بیشتر اوقات ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا بھی امکان ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ مزید پڑھیں

آزاد کشمیر: پاکستانی پرچم کو سربلند رکھنے کے جرم میں ایکشن کمیٹی نے 2 نوجوانوں کو اغواء کرلیا

مظفرآباد: پاکستان کے پرچم کو آزاد کشمیر میں سربلند رکھنا سردار زاہد اور اکرم منصف کا جرم بن گیا۔ 13 اگست کو راولپنڈی سے راولاکوٹ جاتے ہوئے سردار زاہد اور سردار اکرم کو نظریہ پاکستان کی حمایت کے جرم میں رہاڑہ کے مقام پر بھارتی ایجنڈے پر کاربند کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح کارندوں نے اغوا کرلیا۔ سردار مزید پڑھیں

سبزہ، صاف ماحول، فطرت سے تعلق ذہنی سکون کا ذریعہ بن سکتا ہے، ماہر ماحولیات

ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ آج کے تیز رفتار شہری ماحول میں مہنگائی، روزگار، گھریلو مسائل، سماجی دباؤ اور مسلسل مصروفیات کے باعث بہت سے لوگ ذہنی تناؤ، بے چینی اور اضطراب کا سامنا کر رہے ہیں، ایسے ماحول میں ذہنی سکون کے لیے بڑے اور مشکل حل تلاش کرنے کے بجائے روزمرہ زندگی مزید پڑھیں

پنجاب میں آج رات سے 21 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری کردیا جس میں 16 اگست رات سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، نارووال، مزید پڑھیں

مقتدرہ نے حکومت سے صوبوں کے معاملے پر گفتگو نہیں کی، رانا ثنااللہ

وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا کا کہنا تھا کہ جو وفاقی وزرا مزید پڑھیں

مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کردی۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفیٰ عامر قتل کیس سمیت 5 مقدمات کی سماعت ہوئی اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفیٰ عامر مزید پڑھیں

فنڈز نہ ملنے کے باعث نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف

وفاقی حکومت کو مقامی اور غیرملکی اداروں سے فنڈز نہ ملنے کے باعث نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فنڈز  کی بروقت عدم دستیابی کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی، گھروں اور انفراسٹرکچر کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لئے مقرر کردہ اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔ اس حوالے مزید پڑھیں