کورونا سے نمٹنے کیلیے ساڑھے 3 ارب ڈالرز سے زائد امداد ملی، وزارت خزانہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں بتایا ہے کہ پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 55 کروڑ 21 لاکھ 10 ہزار ڈالرز کی غیر ملکی امداد ملی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے واجب الادا مزید پڑھیں

کراچی کی صنعتوں کو کم پریشر گیس سپلائی سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر

کراچی: فیڈرل بی ایریا کے صنعتی علاقے میں صنعتوں کو 50 فیصد کم پریشر کے ساتھ قدرتی گیس کی سپلائی سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ حکومت اور ایس ایس جی سی نے صنعتی علاقوں  کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی ترسیل بحال نہ کی تو شہر کی تمام صنعتی علاقوں کی نمائندہ مزید پڑھیں

پاکستانی بینکنگ انڈسٹری سائبر حملوں کی زد میں، اربوں روپے کے نقصان کا انکشاف

 کراچی: اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ سروسز گروپ ڈاکٹر عنایت حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی بینکنگ انڈسٹری سائبر لٹیروں کے نشانے پر ہے، چند برس میں ریاستی سپورٹ سے درجن بھر سائبر حملوں میں پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔ یہ بات ڈاکٹر عنایت حسین نے 13 ویں انٹرنیشنل موبائل کامرس ورچوئل کانفرنس مزید پڑھیں

نیپرا کا کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد: کے الیکٹرک نے نیپرا سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کی فی یونٹ بجلی ایک روپے 54 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک مزید پڑھیں

2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران بیرون ملک سے پاکستان بھجوائے گئے ترسیلات زر کا حجم گزشتہ سال کے اس دورانیے کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے مزید پڑھیں

بین الاقوامی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1944 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو مزید پڑھیں

سیس کی مد میں ادائیگیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 کراچی:  ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی مد میں ادائیگیوں کیخلاف عدالت عظمی میں دو الگ الگ ریویو پٹیشنز دائر کردی ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے سینٹرل چیئرمین امان اللہ قاسم نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعہ کو اپٹما کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ وفاقی مزید پڑھیں

فرٹیلائزرکمپنیوں کی فی بوری قیمت میں 500 روپے اضافے کی دھمکی

 اسلام آباد:  فرٹیلائزر کمپنیوں نے جمعے کے روز حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ اگر اس نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کی رقم وصول کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنی کھاد کی قیمتوں  میں 17 فیصد یا 500 روپے فی بوری اضافہ کرنے پر مجبور ہوں مزید پڑھیں

7 سرکاری اسپتالوں کو بل نہ بھرنے پر گیس کاٹنے کا حتمی نوٹس

 کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کے7بڑے سرکاری اسپتالوں کو گیس کے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر گیس کی فراہمی منقطع کرنے کے حتمی نوٹس جاری کردیے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق 15ستمبر تک گیس کے واجبات ادا نہ کیے جانے کی صورت میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مزید پڑھیں

10 سال سے ڈی جی بیورو اینڈ سپلائی تعینات نہ ہونے کا انکشاف

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آٹا، چینی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے بحران کے خلاف سیکریٹری زراعت اور بیورو اینڈ سپلائی کو ذاتی حیثیت میں  طلب کرلیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو اشیائے ضروریہ کے بحران کے خلاف ،گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی کے قوانین پر عملدرآمد مزید پڑھیں