اسلام آباد: کورونا کیسز کی تعداد میں کمی، شرح سود گھٹنے سے بینکوں کے ڈپازٹرز کی حصص مارکیٹ میں سرمائے کی منتقلی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتے بھی تمام کاروباری سیشنز میں تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس 36100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی جب کہ ہفتہ وار مزید پڑھیں
زمرہ: کاروبار
برطانوی کمپنی کی پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری
لاہور: برطانوی کمپنی نے پاکستان میں ڈھائی لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ کورونا کی وبائی صورتحال میں دنیا بھر میں ہیلتھ کیئر کا شعبہ اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی خوبیاں اور خامیاں عیاں کردی ہیں جن کی بنیاد پر سرمایہ کار اس جانب متوجہ ہوئے مزید پڑھیں
حکومت کا معیشت پر ریگولیٹری پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی تھینک ٹینک کے اجلاس میں ریگولیٹری پابندیوں کونرم کرنے کی منظوری دے دی جن کا اسی ماہ ایک پیکیج کی صورت میں اعلان کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کے روز اقتصادی تھینک ٹینک کے اجلاس میں ریگولیٹری پابندیوں کونرم کرنے، معیشت کو ڈیجیٹل بنانے، مزید پڑھیں
ریفنڈز کا عدم اجرا، ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرمالی بحران کا شکار
کراچی: حکومت کی نئی ٹیکس پالیسیوں، ریفنڈز کے عدم اجرا کے باعث ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا۔ شدید مالی دباؤ اور ورکنگ کیپیٹل کی عدم دستیابی سے برآمدی صنعتوں کی پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اہم برآمدی شعبے پرسیلز ٹیکس کے نفاذ اور بعدازاں ریفنڈز کی ادائیگیوں میں تاخیر مزید پڑھیں
حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام
اسلام آباد: حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مسلسل پانچویں ہفتے ناکام رہی ہے، پچھلے 7 روز میں 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ واررپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ مزید پڑھیں
بینکوں کے اوقات کار میں اضافہ
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے اوقات کار بڑھانے کے احکامات جاری کردیئے، کورونا وائرس کے سبب بینک محدود اوقات کار کے لیے کھل رہے تھے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو تمام بینکوں کے صدور کو سرکلر ارسال کیا ہے جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ پیر سے جمعرات تمام مزید پڑھیں
پیٹرول بحران : تحقیقات کیلئے اعلی سطح کمیشن بنانے کا فیصلہ
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کے کمیشن کے لیے اٹارنی جنرل سے نام طلب کرلیے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے پیٹرولیم بحران سے متعلق درخواست پر سماعت کی، اس موقع سیکرٹری ٹو وزیراعظم، اٹارنی جنرل پاکستان اور چیئرپرسن مزید پڑھیں
پاکستان کے تجارتی خسارے میں 10ا رب ڈالرکی کمی
اسلام آباد: وفاقی ادارہ برائے شماریات نے 2019-20 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق تجارتی خسارہ کم ہو کر 23 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال کے 31ارب ڈالر کے تجارتی خسارئے کے مقابلے میں 10ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ جولائی2019 سے جون2020 کے دوران تجارتی خسارے میں 27.11فی صد کمی ریکارڈ مزید پڑھیں
آن لائن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ
لاہور: آن لائن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد جبکہ اجتماعی قربانی کے فی کس حصہ میں 2ہزار روپے تک اضافہ کردیاگیا۔ کورونا وائرس کے باعث لاہورسمیت میٹروپولیٹین شہروں کے اندر جانوروں کی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پرآن لائن خریداری اورقربانی کارحجان بڑھ گیا۔ مختلف رفاعی، سماجی وکاروباری مزید پڑھیں
بجٹ میں آئی ایم ایف کے مؤخر پروگرام پر عمل کے اشارے
اسلام آباد: بجٹ کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں اور بجٹ کو آئی ایم ایف کے پروگرام کی بحالی قرار دینے والے تجزیہ کاروں کی باتیں درست ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران ہی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے دوسرے سال میں مزید پڑھیں