کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم: وزیراعظم کا معاشی ٹیم کو خراج تحسین

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم کی کوششوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی معاشی ٹیم پر فخر ہے جس کی کوششوں کی بدولت گزشتہ چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ مزید پڑھیں

عالمی بینک کا 4 برس بعد پاکستان کی بجٹ امداد بحال کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد:  عالمی بینک نے قریباً 4برس بعدپاکستان کی بجٹ امدادبحال کرنے کافیصلہ کیاہے۔ اگلے برس مارچ تک 500ملین ڈالر کا قرضہ منظورکیاجاسکتاہے تاکہ ملک بھر میں مالی انتظام میں بہتری اورسیلزٹیکس میں ہم آہنگی لائی جاسکے۔ اس نے آخری بارفروری 2016ء میں یہ قرض منظورکیاتھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک نے پاکستان کی معاشی مزید پڑھیں

پی ٹی سی ایل کے کاروباری ماڈل کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ

 اسلام آباد /  اسلام آباد: حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے کاروباری ماڈل کا دوبارہ جائزہ لینے اور کمپنی کے منارٹی شیئرزہولڈر اتصالات کے ذمے واجب الادا 80 کروڑ ڈالر وصول کرنے کیلیے بھی دوبارہ کوششیں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بین الوزارتی کمیٹی کا ایک اجلاس جمعرات کے روز ہوا جس کی صدارت مزید پڑھیں

غذائی ضروریات سے 6 گنا زائد استعداد رکھنے والی فلور ملز معیشت پر بوجھ

 لاہور:  پاکستان کی مجموعی غذائی ضروریات سے 6گنا زائد استعداد رکھنے والی 425 ارب روپے حجم کی فلورملنگ انڈسٹری معیشت پر بوجھ بنتی جا رہی ہے۔ 1700 میں سے 500 کے لگ بھگ فلورملز غیر فعال ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی یومیہ آٹا ضروریات 23 لاکھ تھیلے کے لگ بھگ ہیں جبکہ اس وقت ملک مزید پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی، شرح سود برقرار

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا جس میں شرح سود 13.25 فیصد کی سطح پر برقرار ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان میں کہا گیا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال افراط زر 11 سے 12 فیصد رہنے مزید پڑھیں

امریکا کی وجہ سے پاکستانی بینکس ایران میں برانچیں نہیں کھول رہے، ایرانی قونصل جنرل

 کراچی: ایران کے قونصل جنرل احمد محمدی نے کہا ہے کہ ایران پر عالمی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان کے نجی بینکس ایران میں اپنی برانچیں کھولنے سے ہچکچا رہے ہیں، گیس پائپ لائن منصوبے ہماری تیاری مکمل ہے اب پاکستان کے منتظر ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ای کامرس مزید پڑھیں

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی، سونا بھی 350 روپے سستا

کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادھر سونا بھی 350 روپے سستا ہوگیا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی سے 155.45 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.40 روپے پر آگیا۔ دوسری جانب عالمی بلین مزید پڑھیں

ٹماٹرکے بعدآٹے کابحران شدت اختیارکرنے لگا

غریبوں کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیا،مصطفی کمال کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کوقابو کرنے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے، ٹماٹر اور چینی کے بعد اب آٹے کا بحران شدت اختیار کر رہا ہے۔ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مزید پڑھیں

نرخوں میں نمایاں کمی ٗ ٹماٹر 100روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

بدین سے ٹماٹر کی سپلائی شروع کردی گئی ٗ مقامی منڈی میں 2روز پہلے تک ٹماٹر 250روپے فی کلو تھا ٗ اب تک 20سے زائد ٹرک روانہ ہوچکے ہیں منڈی میں ٹماٹر کی آمد روز بروز بڑھ رہی ہے آئندہ ایک سے 2ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتیں اعتدال پر آجائیں گی ٗ تاجر غلام رسول مزید پڑھیں

پی آئی اے فضائی بیڑے میں ایک A320 طیارہ شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں ایک A320 طیارہ شامل ہوگیا، طیارہ جمعرات کو کراچی ایئرپورٹ پہنچا جوکہ الافکو لیزنگ کمپنی سے ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جبکہ دوسرا A320 طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اس سال کے آخر میں شامل ہوگا۔