امریکی صدر کیخلاف غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہونے کا مقدمہ دائر

واشنگٹن: امریکہ میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے صدر جو بائیڈن اور ان کی کابینہ کے دو ارکان کے خلاف غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کو روکنے میں ناکامی اور اس میں ملوث ہونے پر مقدمہ دائر کر دیا ہے عرب میڈیا کے مطابق شہری آزادیوں کے گروپ کی ویب سائٹ پر مزید پڑھیں

ترکیہ نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ کردیا

انقرہ: ترکیہ نے فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر مسلسل حملوں اور بم باری میں ہونے والی شہادتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے جرم میں صہیونی ریاست اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پارلیمنٹ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج الشفا اسپتال میں داخل: آپریشن شروع، متعدد فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیلی فوج غزہ کے الشفا اسپتال میں داخل ہو گئی اور آپریشن شروع کر دیا ہے، اسپتال کی عمارت کے اندر کم از کم 2ہزار 7سو  مریض، طبی عملہ اور بے گھر شہری موجود ہیں، جن کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع مزید پڑھیں

اسرائیل کا غزہ کے الشفا ہسپتال پر حملہ، حماس سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل

غزہ: اسرائیلی فوج نے کہا کہ الشفاء اسپتال میں حماس کے خلاف چھاپہ مارا ہے ، جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے اسپتال کے اندر ہزاروں فلسطینی شہری اب بھی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر مزید پڑھیں

غزہ : 217 فلسطینیوں کی الشفا اسپتال کے احاطے میں اجتماعی تدفین

بیت المقدس : صہیونی فوجیوں کی جارحانہ بمباری میں الشفا اسپتال میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی اسپتال کے احاطے میں اجتماعی قبر بناکر  تدفین کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الشفا اسپتال کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں اسپتال میں موجود 217فلسطینی شہید ہوئے تھے،  جن کو مزید پڑھیں

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مٹی مزید پڑھیں

پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف سائفر کیس ٹرائل روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف 16 نومبر تک حکم امتناعی جاری کردیا  ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس سمن رفعت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ پی مزید پڑھیں

اسرائیل نے غزہ کے الشفاء اسپتال کو اجتماعی قبر میں تبدیل کر دیا

غزہ:اسرائیلی  افواج نے غزہ کا38دنوں سے  محاصرہ اور مسلسل بمباری کررہی ہے، جس کی وجہ سے الشفا اسپتال کا  ایندھن ختم ہو گیاہے، جس کے باعث اسپتال عملا غیر فعال ہوچکا ہے، مسلسل فائرنگ کی وجہ سے اسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کا آنا جانا بھی ممکن ہیں، اس دوران انتہائی نگہداشت کے 27 مریض مزید پڑھیں

توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیسز: عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاونڈ اسکینڈل کیسزمین چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے،قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد مزید پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

 کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس 56 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا  ۔ پیر کو  کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید پڑھیں