غزہ : فلسطین میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید 2دن کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیاہے۔ میڈیا زرائع کے مطابق قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر 2 دن کی توسیع میں 20اسرائیلی اور 60 فلسطینی قیدی رہاکئے جائیں گے۔ حماس کے مطابق جنگ بندی میں دو روزکی توسیع پر مزید پڑھیں
زمرہ: اہم ترین
جنگ بندی میں توسیع کے امکانات،حماس اور اسرائیل نے عندیہ دے دیا
غزہ: آج غزہ میں جنگ بندی کا آخری دن ہے،حماس اور اسرائیل نے چار روزہ جنگ بندی میں توسیع کا عندیہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں موجودہ چار دن کے وقفے کو بڑھانا اور رہا کیے گئے یرغمالیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا مزید پڑھیں
نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
لاہور: ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے ایڈووکیٹ محمد مقسط سلیم کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین میں ایسا کچھ نہیں کہ نگران مزید پڑھیں
اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کا تاریخ کا تیز ترین قتل عام کیا، امریکی اخبار کی رپورٹ
نیویارک: امریکی اخبارنیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی حالیہ جنگ میں شہریوں کا تاریخ کا تیز ترین قتل عام کیا۔ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 48 دن میں شہید فلسطینیوں کی تعداد امریکا کی 20 سالہ افغان جنگ سے زیادہ ہے۔ میڈیا کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا مزید پڑھیں
اسحاق ڈار سینیٹ میں قائد ِایوان نامزد، پیپلز پارٹی کا اعتراض
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سینیٹر اسحاق ڈار کو قائد ایوان سینیٹ نامزد کر دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ میں حکومتی چیف وہیپ مقرر، سلیم مانڈوی والا کا عہدہ وزیر مملکت کے برابرہوگا، پیپلزپارٹی نے اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان نامزدگی پر اعتراض عائد کیا۔ مزید پڑھیں
غزہ کے لوگ پاکستان، ترکی اور اسلامی افواج کی طرف دیکھ رہے ہیں،سراج الحق
تونسہ شریف: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے لوگ پاکستان، ترکی اور اسلامی افواج کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں انقلاب اور حقیقی آزادی کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تونسہ شریف میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف ہم مزید پڑھیں
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی شہید: فلسطینی وزارت
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، ہفتے کی رات دیر گئے اور اتوار کی علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک کمسن سمیت چھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔ ان میں سے پانچ اموات جنین شہر میں ہوئیں اور چھٹا نابلس شہر کے قریب واقع گاؤں یتما میں ہوا۔ وزارت مزید پڑھیں
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی دہشت گردی جاری، یرغمالیوں کی رہائی مؤخر
مقبوضہ بیت المقدس: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود قابض صہیونی فوج کی دہشت گردی جاری ہے، جس کی وجہ سے یرغمالیوں کی رہائی مؤخر ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے معاہدے کی کھلی خلاف وزری کرتے ہوئے غزہ کے شمالی علاقوں مزید پڑھیں
ہمیں ہٹاکر کسے لایا گیا؟ ایسے بندے کو لانیوالے اتنے ہی ذمہ دار ہیں جتنا وہ خود ہے،نواز شریف
سیالکوٹ :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو آج پاکستان مضبوط ملک ہوتا، ججوں کو کیا ضرورت تھی سازش کا حصہ بن کر ملک پر کلہاڑا چلانے کی؟ الیکشن میں ہیرا پھیری کیوں کی؟ آر ٹی ایس کیوں بند کیا؟،ہمیں ہٹاکر کسے لایا گیا؟ مزید پڑھیں
پاک فوج نے میجر (ر) عادل راجہ اور کیپٹن (ر) رضا مہدی کو سزا سنادی
پاک فوج نے دو ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزا سنائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزا سنائی، دونوں ریٹائرڈ افسران کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔ آئی مزید پڑھیں