تہران : ایران نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں نے کوئی بھی غلط قدم اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں ملک کی مسلح افواج کی جانب سے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ ایران کے بریگیڈئیر جنرل کیومرث حیدری نے ایران کے شمال مشرقی سرحدی علاقے دوغارون میں ایک فوجی چھانی کے دورے کے موقع مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین
نیپال میں 6.6 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک،متعدد زخمی
کٹھمنڈو: نیپال میں 6.6 شدت کے زلزلے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا۔مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ مزید پڑھیں
پاکستان کی مالیاتی صورتحال مستحکم کرنے میں معاونت کرتے رہیں گے ،چین
بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی مالیاتی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ ژا لی جیان نے بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ چین اور پاکستان سدا مزید پڑھیں
سیکورٹی ادارے نے فلسطینی نوجوان اغوا کرلیا، نامعلوم مقام پر منتقل
قلقیلیہ: مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے قلقیلیہ شہر سے ایک فلسطینی نوجوان کمال بری کو امارتین کے مقام سے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اغوا کرلیا۔ پریس ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی ادارے نے نوجوان بری کواغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اغوا کار سول عرب لبا میں تھے۔ مزید پڑھیں
تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی سے کساد بازاری کے خدشات بڑھنے لگے
بیجنگ :چین میں پھیلتے ہوئے کووڈ 19 کی وجہ سے ایندھن کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنا پر تیل کی قیمتوں میں کمی ہو گئی اور کساد بازاری کے خدشات بڑھنے لگے ساتھ ہی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں برینٹ کروڈ آئل مزید پڑھیں
بھارتی سپریم کورٹ نے زیادتی کے بعد قتل کے سزا یافتہ 3 درندوں کو رہا کردیا
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے 19 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے 3 درندوں کو رہا کر دیا جنہیں ہائی کورٹ نے شکاری کہہ کر سزا سنائی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2012 میں ہریانہ کے ریواڑی ضلع کے ایک کھیت سے 19 سالہ لڑکی کی لاش مزید پڑھیں
قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا
الخلیل:قابض اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ ا ان اغوا کیے گئے افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اغوا کی یہ کارروائیاں رام اللہ اور الخلیل کے مختلف علاقوں میں جمعہ اور ہفتے کی رات اور ہفتے کی صبح سویرے پیش آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض مزید پڑھیں
ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب، کانگریس کمیٹی نے تلاش شروع کر دی
واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملنے والے کئی تحائف غائب ہوگئے، کانگریس کی کمیٹی نے ٹرمپ کو ملنے والے تحائف کی تلاش شروع کر دی. امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی فیملی کو غیر ملکی سربراہان نے کئی تحائف دئیے تھے، سعودی عرب کے شاہ سلمان نے ڈونلڈ ٹرمپ مزید پڑھیں
سوشل میڈیا کی معاشرتی تباہی سے بچنے کیلئے قانون سازی کی جائے، امام کعبہ
مکہ معظمہ: امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اس لیے اس پر پابندی کے قوانین کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس نے سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مزید پڑھیں
سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ
نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان میں 80 لاکھ افراد کو شدید بھوک کا خطرہ ہے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال یونیسف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہا ہے سوڈان میں اعلی سطح پر غذائی عدم تحفظ مزید پڑھیں