امریکی شہروں میں اختتام ہفتہ کی تعطیلات کے دوران خون ریزی ، متعدد شہریوں کو گولی ماردی گئی

واشنگٹن:امریکہ میں یوم مزدور پراختتام ہفتہ کی تعطیلات کے دوران متعدد شہروں میں درجنوں امریکی شہریوں کو گولیاں ماری گئیں جن میں سے 15 افراد  ہلاک ہو گئے۔ اختتام ہفتہ کی چھٹیوں کے دوران فلاڈیلفیا اور شکاگو سمیت بڑے امریکی شہروں میں اسلحہ کے تشدد کے واقعات ہوئے۔ شگاگو پولیس کے مطابق جمعہ کی شب مزید پڑھیں

 ترکی میں دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی ناکام بنا دی گئی

انقرہ:ترکی میں   دہشت گردی کی ممکنہ بڑی کاروائی کو ناکام بناتے ہوئے یونان میں تخریب کاری کی تربیت حاصل کرنے والے ایک مشتبہ  دہشت گرد کو گرفتار کر لیاہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ مشتبہ مزید پڑھیں

 سوشل میڈیا پر ’’پرینک‘‘ کرنے پر5برس قید اور30لاکھ  ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا

 ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرینک کی سزا 5برس قید اور30لاکھ  ریال جرمانہ ہے۔ ایسا کرنے سے گریز کیا جائے،عرب میڈیاکے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی نظام کو نقصان پہنچانے، نجی زندگی کی پامالی سے متعلق کوئی چیز بنانا یا مزید پڑھیں

امریکا میں دھول کی 6000 فٹ اونچی اور 50 میل چوڑی دیوار، ویڈیو وائرل

ایریزونا: امریکا میں ایریزونا کے کچھ حصوں میں دھول کی 6000 فٹ اونچی اور 50 میل چوڑی دیوار پھیل گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے کچھ حصوں میں دھول کی اونچی دیوار دیکھی گئی جو 50 میل تک پھیل گئی، دھول کی دیوار کے باعث تقریبا 7 ہزار تعمیرات مزید پڑھیں

چینی دارالحکومت بیجنگ نسبتاً عمررسیدہ افراد کا شہربن گیا

بیجنگ: چین کا دارالحکومت، بیجنگ 2021 سے نسبتا عمر رسیدہ افراد کا شہر بن گیا ہے۔ چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ ان سروسز2022(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) کے دوران عمر رسیدگی سے متعلقہ میونسپل ورکنگ کمیٹی کے دفتر اور بیجنگ ایسوسی ایشن آن ایجنگ کی جانب سے بزرگوں کے لیے سمارٹ ہیلتھ کیئر کے مزید پڑھیں

 اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہیدکردیا

ہیبرون:فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع  ہیبرون شہر ایک فلسطینی نے اسرائیلی فوجی چوکی پر چاقو سے حملہ کیا جس کو اسرائیلی  فوجیوں نے گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسر ائیلی حکام نے کہا کہ ایک چاقو سے مسلح حملہ آور فوجی چوکی کے قریب پہنچا اور مزید پڑھیں

بائیڈن نے ٹرمپ کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دیدیا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے انہیں امریکی ریاست کی بنیادوں کےلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ری پبلکن حامی شدت مزید پڑھیں

سعودی عرب نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ یمنیوں کودہشت گرد قراردے دیا

ریاض: سعودی عرب نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے وابستہ پانچ افراد کودہشت گرد قراردے دیا ہے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے، سعودی  میڈیا رپورٹس  کے مطابق ان پانچ نامزد یمنی شہریوں کے ساتھ براہ راست یا بالواسطہ کوئی لین دین نہیں کیا جائے گا،ان نامزد مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس)کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا مزید پڑھیں

اقوام متحدہ نے افغانستان میں ممکنہ قحط کے خطرے سے خبر دار کر دیا

نیو یارک: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان قحط کے کنارے پر پہنچ گیا ہے اور اس کی ساٹھ لاکھ آبادی انتہائی مفلسی کی حالت میں ہے جبکہ موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ موسم سرما کے دوران بدترین حالات پیدا مزید پڑھیں