لندن: نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنی افواج یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں بنے گا، اس لیے یوکرین میں اپنی فوج اور لڑاکا طیارے نہیں بھیجے گا، نیٹو ایک دفاعی اتحادی ہے مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین
روس کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیاں تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتی ہیں، بیلاروسی صدر
منسک:بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ روس کے خلاف مغربی ممالک کی پابندیاں تیسری عالمگیر جنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلاروس کے صدر نے مغربی ممالک سے اپیل کی کہ وہ روسی کے خلاف پابندیاں عائد کرنے میں تحمل سے کام لیں کیونکہ یہ مزید پڑھیں
روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات ختم، خارکیف میں شدید لڑائی جاری
منسک : بیلا روس کی سرحد پر روس اور یوکرین کے وفود کی سطح پر مذاکرات ختم ہو گئے، دونوں وفود اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد دوبارہ ملاقات کریں گے۔ دوسری جانب خارکیف پر قبضے کے لیے متحارب افواج میں شدید لڑائی جاری ہے۔یوکرین پر روسی حملے کے بعد فریقین کی پہلی بیٹھک میں مزید پڑھیں
افغان شہریوں کے بغیر وجہ ملک چھوڑنے پر پابندی ، جرائم پیشہ کے خلاف آپریشن جاری
کابل:افغان حکومت نے بیرون ملک مشکلات سے بچانے کے لیے افغان شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران افغان شہریوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس مزید پڑھیں
یوکرین معاملہ، پاکستان کا اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
نیویارک:پاکستان نے یوکرین بحران پر تبادلہ خیال کے لیے طلب کیے گئے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے اس مسئلے پر کسی کی سائیڈ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد ایک پْرامن اور مذاکراتی تصفیے کی حمایت مزید پڑھیں
امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر روس چھوڑنے کی ہدایت
واشنگٹن:امریکا نے اپنے شہریوں کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری طور پر روس چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد متعدد ممالک کی جانب سے روس کے لیے فضائی حدود بند کرنے اور پروازوں کی منسوخی میں اضافے کے باعث گزشتہ روز مزید پڑھیں
روس نے یوکرین کا “خواب” تباہ کردیا
کیف: روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ائیر فیلڈ پر حملہ کرکے دنیا کے سب سے بڑے جہاز “خواب” کو تباہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتونو این 225 مزید پڑھیں
روسی افواج کی پیش قدمی جاری، دوسرے بڑے شہرمیں داخل، گیس پائپ لائن تباہ
کیف: یوکرین کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد روس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے، روسی افواج پیش قدمی کرتے ہوئے دوسرے بڑے شہر خرکیف شہر میں داخل ہو گئیں جہاں لڑائی میں شدت آ گئی ہے۔ یوکرین حکام کا کہنا ہے کہ روسی فوج خارکیف پر قبضہ کرنے مزید پڑھیں
امریکا نے یوکرین کے لیے بڑی فوجی امداد کا اعلان کردیا
واشنگٹن:امریکہ نے یوکرین میں فوجی امداد بھجنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کی فوجی امداد کی مد میں 350 ملین ڈالر کا اضافی فوجی ساز و سامان بھیجیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو 350 ملین ڈالر کا اضافی فوجی سازوسامان مزید پڑھیں
روس نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی
ماسکو: روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور مزید پڑھیں