کرسمس پر کروڑوں امریکیوں کے سفر سے امکرون میں اضافہ کے خدشات

جمعرات کے روز امریکہ بھر میں کووڈ-19 کے سوا پانچ لاکھ نئے مریض سامنے آئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ امریکہ میں کرونا کی وبا شروع ہونے کے بعد سے اب تک پانچ کروڑ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے۔

“پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں”

ماسکو: روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں،شان رسالتؐ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ  شان رسالتؐ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے، شان رسالتؐ میں گستاخی سے مسلمانوں کے مزید پڑھیں

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے ایک نوجوان شہید کر دیا

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعہ کو ضلع اسلام آباد میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو ضلع کے علاقے آرونی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات تک مزید پڑھیں

10 لاکھ افغان بچے مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے موت کے دہانے پر ہیں

لاہور:ایک سروے کے مطابق تقریباً 10 لاکھ افغان بچے مناسب خوراک نہ ملنے کی وجہ سے موت کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی نے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مائیں بھوکی رہتی ہیں جن کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو دودھ تک پلانے کے قابل نہیں۔ مزید پڑھیں

امارات میں کووڈ19کے یومیہ کیسوں میں50فی صد اضافہ

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں کووڈ19کے کیسوں کی تعداد 1000سے بڑھ گئی ہے۔ یہ تعداد گذشتہ دو روز کے کیسوں کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی وزارت صحت اورروک تھام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کروناوائرس کے مجموعی طور پر1002 نئے کیسوں کی مزید پڑھیں

آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف موثر

واشنگٹن: آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آسٹرازینیکا کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین کا تین خوراکوں پر مشتمل کورس اومیکرون شکل کے خلاف موثر ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیقی مطالعے کو ابھی تک کسی معاصر تنقیدی جائزے والے طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ۔اس میں تقویتی مزید پڑھیں

امریکا نے طالبان، حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مشروط مالی معاملات کی اجازت دے دی

واشنگٹن :امریکی انتظامیہ نے امریکی اور اقوام متحدہ حکام کو طالبان حکام کے ساتھ سرکاری نوعیت کے مالی امور نمٹانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کا مقصد اقوام متحدہ کی جانب سے آنے والے سال میں طالبان کی حکومت کو 60 لاکھ ڈالر کی امداد کی فراہمی کے لئے راہ ہموار کرنا ہے۔میڈیارپورٹس مزید پڑھیں

امریکا حوالگی کے خلاف اسانج کی برطانوی سپریم کورٹ میں اپیل

 وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے وکلا نے برطانوی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ اسانج کو امریکا کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کی دس تاریخ کو برطانوی ہائی کورٹ نے مجسٹریٹس کورٹ مزید پڑھیں

اومیکرون کی وجہ سے ریاستی انتخابات ملتوی کریں ، بھارتی عدالت

بھارتی عدالت نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلاوکے تناظر میں وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات کو فی الحال ملتوی کر دیں۔ ملکی خبر رسان ادرے کے مطابق بھارتی عدالت نے کہا ہے کہ سیاسی ریلیوں اور انتخابی مہم کی وجہ سے اومیکرون سے متاثرہ افراد کی تعداد مزید پڑھیں

سعودی عرب میں ڈرفٹنگ کے دوران کار کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق

ریاض: سعودی عرب میں کار ڈرفٹنگ کےدوران مشرقی الریاض کی ایک شاہراہ پر چلتی معلمہ اور ان کی دو کم سن بچیاں تیز رفتار کار کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں دونوں بچیاں جاں بحق اور ان کی ماں شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا مزید پڑھیں