نواز شریف فکرمند، حکومت تیزی سے غیر مقبول، اگر الیکشن کال ہو گئے تو ن لیگ کا بڑا نقصان ہوگا:نجم سیٹھی

سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جہاں تک مجھے احساس ہے نواز شریف اس سے خوش نہیں ہیں جس طریقے کیساتھ حکومت تیزی سے غیر مقبول ہو رہی ہے، وہ فکرمند ہیں۔ اگر الیکشن کال ہو گئے تو مسلم لیگ ن کا بڑا نقصان ہوگا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ لندن اور مزید پڑھیں

شوگر مل کیس، شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی کا تحریری حکمنامہ جاری

لاہور کی احتساب عدالت نے شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت نے 20 جون کو رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہبازشریف کو حاضری سے استثنیٰ کی اجازت دے دی تھی، جس تحریری فیصلہ آج جاری کیا گیا ہے۔ تحریری مزید پڑھیں

پی ٹی آئی ریلی کے راستے میں عمران خان مخالف بینرز آویزاں کر دئیے گئے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر قیادت راولپنڈی کے مری روڈ پر ریلی کی قیادت سے قبل راستے میں عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی کرپشن کے الزامات کے حوالے سے یہ بینر گزشتہ شب مزید پڑھیں

آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لئے تگنی کا ناچ نچا رہا ہے: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن صرف 1 ارب ڈالر کے لئے ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔ اگر تیل کی قیمتیں بڑھانے کے بجائے ہم انتخابات میں جاتے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا اس لیے معاشی مزید پڑھیں

انسانیت کی خدمت کرنے پر 10 پاکستانی نوجوانوں کیلئے ‘ڈیانا ایوارڈ ‘

10 پاکستانی نوجوانوں نے تعلیم، صحت، آگاہی اور سماجی خدمت میں ’’ڈیانا ایوارڈ‘‘ حاصل کرکے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا- ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں 5 پاکستانی، 1 کا تعلق آزاد و جموں کشمیر جبکہ 4 اوورسیز پاکستانیز ہیں، نوجوانوں کی عمر 25 برس سے کم جبکہ ایوارڈ ہولڈر ایک لڑکی کی مزید پڑھیں

فیصل آباد میں فرح گوگی کی 10 ایکڑ زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا انکشاف، 2 ملزمان گرفتار

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کی فیصل آباد میں بھی 10 ایکٹر زمین نکل آئی ہے، جس کی غیر قانونی طریقے سے الاٹمنٹ کرائی گئی تھی۔ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا یوسف اور سیکرٹری سپیشل اکنامک زون کمیٹی مقصود مزید پڑھیں

پنجاب حکومت نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تو برداشت نہیں کیا جائے گا: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضابطہ اخلاق کی کسی قسم کی بھی خلاف ورزی کی گئی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکنر سلطان راجا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس مزید پڑھیں