امریکہ میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد  زخمی

اطلاع  ملی ہے کہ  امریکی ریاست الاباما میں چرچ پر مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد  زخمی  ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ امریکہ میں جہاں حال ہی میں مسلح حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے وہیں اس بار ایک حملہ آور نے چرچ کو نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں

ٹویوٹا نے 7 کارخانوں میں گاڑیوں کی پیداوار روک دی

ٹویوٹا موٹر، شنگھائی میں کورونا وائرس کے اقدامات کی وجہ سے چین سے آنے والے پرزوں کی سپلائی میں رکاوٹ کی وجہ سے 11 پروڈکشن لائنوں پر پیداوار روک دے گی۔ چین کی جانب سے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے نافذ کی گئی  پابندیوں سے جاپانی کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی مزید پڑھیں

‘برقع نہ پہننے والی خواتین جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں’، طالبان حکومت کے پوسٹرز

طالبان کی مذہبی پولیس نے جنوبی افغان شہر قندھار میں پوسٹرز آویزاں کیے ہیں جن پر لکھا ہے کہ مسلمان خواتین جو اپنے جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والا حجاب نہیں پہنتیں وہ ’جانوروں کی طرح نظر آنے کی کوشش کر رہی ہیں‘۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مزید پڑھیں

حقیقت یہ ہے کہ ریاست جبری گمشدگیوں میں شامل ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ریاست جبری گمشدگیوں میں شامل ہے۔ مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ عدالت جبری گمشدگیوں کی ذمہ دار مزید پڑھیں

گرے لسٹ سے نکلنے کی امید،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 520 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے اخراج کی امیدوں پر آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی نظر آئی جب کراچی ہنڈریڈ انڈیکس 520 پوانٹس اضافے سے 42 ہزار 251 پوائنٹس پر آگیا۔ پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق آج دوپہر 12 بجے مزید پڑھیں