کواڈ عارضی فیشن نہیں بلکہ سالوں میں پختہ ہونے والا اتحاد ہو گا: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ چہار رکنی سکیورٹی ڈائیلاگ "کواڈ”  کوئی عارضی فیشن  نہیں  بلکہ سالوں پر محیط زمانی عرصے میں پختگی حاصل کرنے والا ڈائیلاگ ہو گا۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کی میزبانی میں کواڈ سربراہی اجلاس جاری ہے۔ آسٹریلیا کے مزید پڑھیں

ترکی کے جائز تحفظات دور کیے جائیں، نیٹو سیکرٹری جنرل

نیٹو کے سیکرٹری جنرل  ینز اسٹولٹن برگ   کا کہنا ہے کہ  ترکی   دہشت گرد حملوں سے سب سے زیادہ متاثر   نیٹو کا رکن ہے ، اس بنا پر   اس کے نئے ارکان کے حوالے سے  تحفظات کو دور کرنے  کے لیے حل چارہ تلاش کیا جانا چاہیے۔ اسٹولٹن برگ نے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) سے مزید پڑھیں

ترکی کی عراق پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکی نے عراق کے صوبہ کرکوک کے اضلاع تزہرماتو اور بشیر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  کہا گیا ہے کہ عراق کے صوبہ کرکوک کے اضلاع تزہرماتو اور بشیر میں کل شام ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی 77 سالہ خاتون ایم پی اے کا پولیس پر ہراساں کرنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ایڈووکیٹ شمسہ علی نے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گذشتہ رات ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انھیں ہراساں کیا۔ شمسہ علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 88 سالہ نابینا شوہر کی واحد کفیل ہیں جو ان کی گھر مزید پڑھیں

مسلم لیگ نے ARY کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

مسلم لیگ ن کی قیادت کے فیصلے کے مطابق ARY چینل کا آج سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ آئندہ کوئی بھی پارٹی رہنما ARY پر نہیں آئے گا۔ خیال رہے کہ آج لاہور میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے سامنے سے ARY NEWS مزید پڑھیں

کراچی پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا

کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران سندھ پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے خاندان کی کئی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق کراچی میں جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج کے دوران سندھ پولیس نے بلوچ لاپتہ افراد کے خاندان کی کئی خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ مظاہرے میں مزید پڑھیں

جسٹس ناصرہ جاوید کے گھر پر چھاپے کی معافی مانگتا ہوں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے علامہ اقبال کی بہو جسٹس ناصرہ جاوید کے گھر پر چھاپے پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا پی ٹی آئی میں ہے۔ جب سیاسی ورکر دہشتگردی کی زبان بولتا ہے تو سیاسی شناخت کی نفی کرتا ہے۔ سیاسی رہنما ایسی زبان نہیں استعمال کرتے ان خیالات مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر عمران خان کیساتھ اتحاد کیا تھا: فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ نے ہرگز نہیں کہا کہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دو اور حکومت سے نکل جائو۔ لیکن یہ ضرور کہا گیا تھا کہ اس میں شمولیت اختیار کر لو۔ حکومت قائم رکھنے کے فیصلے پر بات کرتے مزید پڑھیں

سعودی عرب پاکستان کو 3 بلین ڈالر دینے کیلئے تیار، حتمی تیاریاں شروع

پاکستانی معیشت کے بہتر ہونے کے بالاخر آثار نمایاں ہو گئے ہیں کیونکہ دیرینہ دوست ملک سعودی عرب نے پاکستان کو 3 بلین ڈالر کی بھاری رقم دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہے۔ یہ بات سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ورلڈ اکنامک فورم کے مزید پڑھیں