اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 36 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 232 مزید پڑھیں
زمرہ: تازہ ترین خبر یں
اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 192 ہوگئی ہے
فلسطین پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور غزہ سٹی پر کارروائیوں میں تین عمارت تباہ کردی گئیں اور 10 بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 188 ہوگئی۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عالمی کوششوں کے مزید پڑھیں
بھارتی پولیس کی دریا کے کنارے ریت میں دفن کی گئیں سیکڑوں لاشوں کی برآمدگی
بھارت کی پولیس ملک کے شمالی حصے کے گاؤں میں دریا کے کنارے ریت میں دفن کی گئیں سیکڑوں لاشوں کی برآمدگی کے بعد تحقیقات کر رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ یہ کووڈ-19 متاثرین کی باقیات ہیں۔ خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق جیپ اور کشتیوں پر سوار مزید پڑھیں
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر رانا ثنا اللہ کی حکومت پر کڑی تنقید
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت جھوٹ بول رہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نہیں ڈالا گیا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان حالات میں بھی مزید پڑھیں
حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے، وزیر داخلہ
حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام سفری پابندی کی فہرست ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کردیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف کیس میں 4 مزید پڑھیں
سلامتی کونسل کا اسرائیل سے غزہ پر بمباری اور فلسطینیوں کے انخلا کو روکنے کا مطالبہ
فلسطین کی صورتحال پر بلائے گئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں شریک تمام اراکین نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں آبادیاتی اور علاقائی تبدیلیاں نہ کرے اور اور اپنی دشمنی کو فوری طور پر ختم کرے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی تسلیم مزید پڑھیں
اسرائیل: مغربی کنارے میں یہودی عبادت گاہ میں حادثہ
اسرائیلی صحت ورکرز کا کہنا ہے کہ فلسطین کے مغربی کنارے میں قائم ایک یہودی عبادت گاہ میں اسٹینڈ ٹوٹ کر گرگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اس اسٹینڈ پر انتہا پسند آرتھوڈوکس یہودیوں کی بہت زیادہ تعداد جمع تھی جو یہودی تہوار کے آغاز میں عبادت مزید پڑھیں
کینیڈا: غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے
مشرقی القدس اور غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اور تاریخِ فلسطین کے اہم سنگِ میلوں میں سےیوم النکبہ کی سالانہ یاد کے حوالے سے 15 مئی کو ہزاروں افراد کی شرکت سے کینیڈا کے متعدد شہروں میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ٹورونٹو میں بلدیہ کی عمارت کے سامنے ناتھان فلپ اسکوائر میں مزید پڑھیں
وانگ۔قریشی ملاقات، ہم مسئلہ فلسطین کے دو حکومتی حل کے حق میں ہیں: وانگ یی
چین نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسئلہ فلسطین کی خراب صورتحال کی وجہ ایک طویل عرصے سے مسئلے کا منصفانہ حل تلاش نہ کیا جانا ہے، ہم مسئلہ فلسطین کے دو حکومتی حل کے حق میں ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شین ہوا کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی مزید پڑھیں
غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بین الاقوامی میڈیا دفاتر پر حملے
اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند بمباری سے 10 فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں بعد ہی غزہ کی ایک بلند عمارت کو تباہ کردیا، جہاں خبر ایجنسی اے پی، الجزیرہ اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کے دفاتر موجود تھے۔ اسرائیلی فوج نے تاحال عمارت اور میڈیا ہاؤسز مزید پڑھیں