کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ٹرمپ انتظامیہ کا عہدیدار گرفتار

واشنگٹن: ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار کو گرفتار کرلیا۔ کیپٹل ہل پر حملے کے الزام میں ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں تعینات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار فیڈریکو کلین کو گرفتار کرلیا جب کہ ان پر مزید پڑھیں

صیہونی فوج کے ہاتھوں مزید فلسطینیوں کے مکانات مسماری کا فیصلہ

صیہونی فوج نے گذشتہ ایک سال کے دوران مکانات کی مسماری سے ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کیا اور سیکڑوں افراد کو بے روز گار کیا۔ صیہونی  فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی مسمار ی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا ہے کہ قابض مزید پڑھیں

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: یوسف رضا گیلانی نے ایم کیو ایم سے تعاون مانگ لیا

سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں اسلام آباد سے جنرل نشست پر کامیاب سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے تعاون مانگ لیا۔ پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ایم کیو ایم مزید پڑھیں

ویکسین اثر دکھا رہی ہے، اموات کم ہوگئیں، برطانوی وزیر صحت

برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ پیر سے اسکولز اور کیئر ہومز میں ایک عزیز سے ملنے کی اجازت ہوگی۔ لندن میں سوسن ہاپکنز کے ہمراہ پریس بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ ویکسین کام کررہی ہے، کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کم ہوگئی ہیں۔ میٹ ہینکاک کے مطابق اکتوبر کے مزید پڑھیں

امارات اور اسرائیل کے درمیان ایک اور معاہدہ طے

ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیےمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیئے ہیں یہ معاہدہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا حصہ ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ذرائع ابلاغ کے مطابق امارات کےدارالحکومت ابو ظہبی کے سیکیورٹیز ایکسچینج  مزید پڑھیں

پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں، وزیراعظم

قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں۔ ایوان بالا میں اپ سیٹ شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کے لچے لفنگوں نے اپوزیشن رہنماؤں پر حملہ کیا، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لارجر کے سامنے اپوزیشن قیادت کے انتہائی معزز رہنماؤں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لچے لفنگوں نے حملہ کیا اور ایسی بداخلاقی اور بدکرداروں سے ملک نہیں مزید پڑھیں

کب، کہاں اور کس کے خلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے اور سینیٹ کی ایک نشست نے ناممکن کو ممکن بنا دیا اور حکومت کے لیے ہر دروازے بند ہوتے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ظہرانے سے خطاب مزید پڑھیں

سویڈن: چاقو کے وار سے 7 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں افغان باشندہ گرفتار

اسٹاک ہوم: ڈسٹرکٹ عدالت نے 22 سالہ افغان باشندے کو رواں ہفتے کے آغاز میں 7 افراد پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اس شخص کو بدھ کی سہ پہر سویڈن کے جنوب میں تقریباً 13 ہزار افراد کی آبادی والے ایک چھوٹے سے قصبے ویٹلینڈا میں حملے کے مزید پڑھیں

‘کسی کے کہنے پر ویڈیو نہیں بنائی’، علی گیلانی کے ساتھ ویڈیو میں موجود ایم این ایز سامنے آگئے

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما علی حیدر گیلانی کی سامنے آنے والی ویڈیو میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دو اراکین قومی اسمبلی جمیل احمد اور فہیم خان منظر عام پر آگئے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہ مزید پڑھیں