کراچی: پولیس گردی، کلیئرنگ ایجنٹس کی موٹر سائیکلیں گرا دیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی پی آئی سی ٹی کے باہر کلیئرنگ ایجنٹس کی درجنوں موٹر سائیکلیں گرا دی گئیں ٹریلر کی پارکنگ کے لیے جگہ خالی کروائی گئی، متاثرین کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ٹریلر ڈرائیورز سے بھاری رشوت لے کر پارکنگ فراہم کرتی ہے، بعدازاں ڈی ایس پی ٹریفک موقع پر پہنچے اور مزید پڑھیں

زمینوں پر قبضے کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ کے ماہی گیروں نے زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق چشمہ گوٹھ کے غریب ماہی گیروں کے گھروں اور زمینوں پر قبضہ کرنے کے خلاف اہل علاقہ کی طرف سے پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ، مزید پڑھیں

کراچی : 10فروری سے انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان

کراچی: کراچی میں انسداد پولیو مہم 10 فروری سے شروع ہوگی، مہم کے تحت کراچی کے 23 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ برائے پولیو کے مطابق کراچی میں انسدادِ پولیو مہم 10 فروری سے 17 فروری تک مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ ہائوس سندھ پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعلیٰ ہائوس سندھ پر کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا کر رہیں گے۔

سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجوں میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار دے دی

کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں، طلبہ کو کلاسز کا پابند کیا جائے، نوٹیفکیشن جاری کراچی (اسٹاف پورٹر) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر کے کالجز میں اسکولوں کی طرح صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دے دی۔سعید غنی نے سندھ کا وزیرِ تعلیم بنتے ہی صوبے کے کالجوں میں صبح مزید پڑھیں

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کراچی میں 20 کلو میٹر طویل ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی

کراچی سے چترال تک پوری قوم سڑکوں پر نکلی ہوئی ہے، طویل زنجیر نے ثابت کردیا ملک بھر کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں پاکستانی حکمران اور فوج کشمیر کی آزادی کیلئے عملی اقدامات کریں، سراج الحق کا کراچی میں ہاتھوں کی زنجیر کے شرکاء سے خطاب کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج مزید پڑھیں

کالجوں میں ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی کرانے کے احکام

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے بھر کے تمام کالجوں میں ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی طور پر کرائے جانے کے احکام جاری کر دیے، طلبہ یونیفارم میں کلاسز لینے کے پابند ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ کے تمام افسران کالجوں کی نگرانی کرکے سیکریٹریٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے پابند مزید پڑھیں

یوم یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کا خصوصی نغمہ جاری

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کشمیر ڈے کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی ملّی نغمہ جاری کر دیا۔ نغمے کے بول کچھ یوں ہیں ’’ہے جاگ اٹھی وادی ساری… کر فکر اپنے تو انجام کی… منزل میری آزادی ہے… پروا نہیں چاہے مزید پڑھیں

کراچی کو تباہ کردیا قبرستان تک غائب کر دیے گئے، چیف جسٹس

کراچی: چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی کو تباہ کردیا قبرستان تک غائب کر دیے گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں شہر میں پارکوں پر قبضوں، رہائشی پلاٹس کے تجارتی استعمال اور تجاوزات کے خلاف سابق سٹی ناظم مزید پڑھیں

پسند کی شادی کیلئے سٹی کورٹ پہنچنے والے لڑکے اور لڑکی کی جوتوں سے دھلائی

سلیم اور سمرین کے گھر والے بھی اطلاع ملنے پر پہنچ گئے تھے، دونوں کو مار پیٹ کر اپنے ساتھ لے گئے کراچی(نیوز ڈیسک) پسند کی شادی کرنے کیلئے آنے والا جوڑا اہل خانہ کے آنے کے باعث شادی نہ کرسکا اہل خانہ دونوں کو جوتے مارتے ہوئے اپنے ہمراہ واپس لے گئے پیر کو مزید پڑھیں