گنڈاپور کو اصلاح کیلیے ایک ماہ کی مہلت، پھر ہم بتائیں گے دھرنا کسے کہتے ہیں، گورنر

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو اصلاح کے لیے ایک ماہ کی مہلت ہے، پھر ہم بتائیں گے کہ دھرنا کسے کہتے ہیں۔   صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بنکرز اور مورچے مزید پڑھیں

حافظ نعیم الرحمان کا بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

لاہور: جماعت اسلامی نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں عوامی حقوق کے لیے جاری تحریک سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید پڑھیں

کے الیکٹرک کا مختلف امور پر کنسلٹنٹس کی مدد سے اراکین پارلیمنٹ سے رابطوں کا انکشاف

کے الیکٹرک کا مختلف امور پر اراکین پارلیمنٹ سے کنسلٹنٹس کی مدد سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے کے الیکٹرک کے کنسلٹسن کے ذریعے رابطوں کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں اٹھا دیا۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں رکن مزید پڑھیں

رمضان المبارک کے دوران تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر

رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات مقرر کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈبل شفٹ اسکولز میں پہلی شفٹ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سیکنڈ شفٹ کے تمام اسکولز دن ایک بجے سے مزید پڑھیں

پاکستان اور آذربائیجان کا تیل و گیس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، کئی معاہدے

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تیل و گیس، تجارت ، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے اور اس حوالے سے کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے صدارتی محل میں صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، مزید پڑھیں

شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہمی کیلیے پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال مزید پڑھیں

روپے پر دباؤ، ڈالر کی قدر بڑھ گئی

کراچی: معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، کثیرالقومی کمپنیوں کی جانب سے اپنے منافع کو ہیڈکوارٹرز منتقل کرنے رحجان کے باعث پیر کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی نسبت ڈالر تگڑا رہا۔ درآمدات بڑھنے کے خدشات اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی جیسے عوامل بھی روپے پر دباؤ کا باعث بنے، مزید پڑھیں

9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات  کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آ باد: سپرم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری اور انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کردیں۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی  9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کی درخواستیں 28 فروری کو سماعت کیلیے مقرر کی گئی ہے۔  سپریم مزید پڑھیں

کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا

کراچی: کراچی میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکرگیا، شہر کو 3دن میں 75 کروڑ گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے، سات میں سے 4 ہائیڈرنٹس سے بھی پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ شہری پانی کی بوند بوند مزید پڑھیں

اپوزیشن گرینڈ الائنس کا اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کا فیصلہ

کراچی: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے حکومت مخالف تحریک کے لیے وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اتحاد (اپوزیشن گرینڈ الائنس) نے 26 اور 27 فروری کو اسلام آباد میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ شامل ہونے کی مزید پڑھیں