راولپنڈی اور اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

اسلام آباد: فاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔ مزید پڑھیں

رمضان المبارک میں چینی 130 روپے میں فروخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن مزید پڑھیں

خیبرپختونخوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کا ملک میں امن کیلئے افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق

پشاور: خیبرپختون خوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کیے جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں مزید پڑھیں

لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ

وزیرِاعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے جنگ زدہ عوام کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں 24ویں امدادی کھیپ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ کر دی گئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق اس مزید پڑھیں

پاک سعودی مشق نسیم البحر کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کا مظاہرہ

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ میری ٹائم مشق نسیم البحر کے سلسلے کی پندرہویں مشق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے مزید پڑھیں

میرے کھلے خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے، عمران خان

راولپنڈی: عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا اور کہا ہے کہ میرے اوپن خطوط وہ حقائق ہیں جن پر اسٹیبلشمنٹ کو غور کرنا چاہیے۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی مزید پڑھیں

پانی ذخائر میں کمی: خشک سالی کا خطرہ، واسانے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی

اسلام آباد: ملک میں زیر زمین پانی کی سطح 850 فٹ تک گر گئی، واسا نے پانی کے ذخائر میں کمی پر پانی کی استعمال میں احتیاط برتنے کے لیے واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔ ایم ڈی واسا سلیم اشرف کی جانب سے جاری واٹر ایمرجنسی میں کہا گیا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں مزید پڑھیں

ضلع کرم میں 98 بنکرز مسمار، طویل خندق بھی بند کر دی گئی

لوئر کرم: کوہاٹ امن معاہدے کے تحت ضلع کرم میں بنکرز مسماری کا عمل جاری ہے، لوئر کرم میں مجوعی طور پر اب تک 98 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پائیدار اور دیرپا امن و امان کے قیام کے لیے مزید پڑھیں

سندھ میں سرکاری ملازمتوں کیلیے عمر کی حد میں 5 سال توسیع

کراچی:سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد میں 5سال اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اب امیدوار 33 سال کی عمر تک سرکاری نوکری کے لیے اہل ہوں گے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کیا گیا، جہاں مختلف ایجنڈوں پر غور کیا گیا، مزید پڑھیں

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر پندرہ  شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام  پذیر ہو گئی ہے ۔اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز تھے ۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔ آئی ایس پی مزید پڑھیں