عمران خان کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق بیان پر رانا ثناء اللہ نے وضاحت کردی

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے ڈیل مسترد کرنے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مؤقف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے دوران بانی پی ٹی آئی اپنے مؤقف سے پیچھے مزید پڑھیں

پاکستان میں غربت میں اضافہ، شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان میں سات سال بعد ملک گیر غربت کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں، جو معاشی اور سماجی پالیسی سازوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئے ہیں، ملک میں غربت کی شرح 29.9 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ اسلام مزید پڑھیں

اسموگ تدارک کیس؛ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کو باقاعدہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے شیرانوالہ گیٹ اور ٹکسالی گیٹ پراجیکٹس پر حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے مزید پڑھیں

ملک میں اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں، وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتایا ہے کہ نیشنل ایڈز پروگرام کے تحت فی مریض سالانہ تقریباً 300 تا 500 امریکی ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں اور اس وقت 84 ہزار افراد ایچ آئی وی کے زیر علاج ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس چیئرمین مزید پڑھیں

ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کا نجی شعبے پر مشتمل بورڈ قائم، 22 رکنی بورڈ میں 6 سرکاری ارکان شامل

حکومت نے ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ(ای ڈی ایف) کے انتظامی امور میں شفافیت اور نجی شعبے کی شمولیت بڑھانے کے لیے 22 رکنی نیابورڈ آف ایڈمنسٹریٹرز تشکیل دیدیاہے، جس میں اکثریت نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سروس لانگ مارچ ٹائرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عمرسعید کوبورڈ کا نیا چیئرمین مقررکیاگیا مزید پڑھیں

کالعدم تنظیموں کو زکوٰۃ و خیرات دینے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے، محکمہ داخلہ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کردی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے، شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات مت دیں،  دہشتگردی اور مزید پڑھیں

14 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس؛ آئی ایم ایف  کا پاکستانی معیشت بہتر ہونے کااعترا ف

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت  میں استحکام کی سمت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف مزید پڑھیں

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے ترسیلات زر 12 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے وطن بھیجی جانے والی رقوم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس اسکیم کے تحت مجموعی ترسیلات زر 12 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت مزید پڑھیں

مارکو روبیو کی شہباز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات ، تصویر جاری

واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن ڈی سی میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر مزید پڑھیں

عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس: عدالت نے مکمل چالان جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی

اسلام آباد: بینکنگ کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت نے تفتیشی ادارے کو 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جج عبدالغفور کاکڑ کے روبرو ہوئی جس دوران مزید پڑھیں