عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کیس میں پیشرفت، عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں عدالت نے ملزمان کے خلاف 5 مارچ تک مکمل چالان جمع کروانے  کا حکم دیا ہے۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان ودیگر کیخلاف فارن فنڈنگ کیس  کی سماعت ہوئی، جس میں پاکستان مزید پڑھیں

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر: خیبر پختونخوا میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے تیل اور گیس کی نئی دریافت کا اعلان کردیا۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کے مطابق نشپا بلاک میں مزید پڑھیں

پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان

لاہور: پاکستان پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی کے بل جمع کروانے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ لیسکو کا صارفین کو سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے یہ اہم اقدام ہے۔ لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار لیسکو میں خراب میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، صارفین سے بھاری اوسط مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ، شریف اور زرداری خاندان پاکستان کو بحران میں دھکیل رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

منصورہ: جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف اور زرداری خاندان پر مضبوط گرفت قائم کر رکھی ہے اور یہ سب مل کر پاکستان کے وسائل کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ منصورہ میں پریس کانفرنس مزید پڑھیں

مقبولیت اور سپورٹ کے باوجود ہم عمران خان کو جیل سے نکالنے میں ناکام ہورہے ہیں: علی امین گنڈاپور

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مقبولیت اور عوامی حمایت کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کروا پا رہے اور اس کی بنیادی وجہ پارٹی اور اندرونی امور میں پائی جانے والی خامیاں ہیں۔ سابق مزید پڑھیں

اسلام آباد، اٹک، صوابی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اٹک اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جنہوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق آج صبح 9 بج کر 28 منٹ پر اسلام آباد، صوابی اور اٹک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے مزید پڑھیں

باجوڑ دھماکے کے سہولت کاروں کے سروں کی قیمت مقرر، آپریشن متوقع

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے باجوڑ میں ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق 3 اہم سہولت کاروں کے سروں کی مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے مزید پڑھیں

60 ارب کی سالانہ گیس چوری، بھاری بھرکم بوجھ غریب عوام پر

ملک میں گیس چوری کے سنگین مسئلے نے ایک بار پھر پارلیمانی سطح پر توجہ حاصل کرلی ہے جہاں سوئی گیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ سالانہ تقریباً 60 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں یہ انکشاف کیا گیا کہ اس میں سے مزید پڑھیں

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان، 17 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ہفتہ وار مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 4.26 فیصد سے بڑھ کر مزید پڑھیں

بنوں: سکیورٹی قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر آج فتنہ الخوارج کے حملے نے ایک بار پھر ملک میں دہشتگردی کے سنگین خطرے کو اجاگر کر دیا، جس میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے۔ واقعے میں فورسز کی کارروائی کے دوران مزید پڑھیں