مستونگ جیل سے فرار 6 قیدیوں کی رضاکارانہ واپسی

کوئٹہ: بلوچستان میں 31 جنوری کو دہشت گردوں کے حملوں کے دوران مستونگ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے 6 قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 31 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سمیت مسلح گروپ کی جانب سے مزید پڑھیں

گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور: گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنےو الا اوباش گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا اوباش گرفتار  کرلیا گیا۔ ملزم نے بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس کے ساتھ فحش حرکت کی اور فرار ہو مزید پڑھیں

مسافروں کیلیے خوشخبری، دو نئی ایئر لائنز کا فضائی آپریشن جلد شروع ہوگا

پاکستان سے کارگو اور مسافر بردار دو نئی ایئر لائنز عنقریب اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہیں، جس سے مسافروں اور صنعت کاروں دونوں کو سہولت میسر آئے گی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی اور متعلقہ ایئر لائنز نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید پڑھیں

سپریم کورٹ: عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر رابطے کی اجازت

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے لیے طبی سہولیات اور بچوں سے رابطے کی سہولت کے معاملے میں اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔   نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال مزید پڑھیں

تشدد پر مبنی انتہاپسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے، صدر آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان امن، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے بنیادی اسباب مزید پڑھیں

ایران کا امن و تعاون پر زور، دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ یکجہتی

اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئٹہ میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی، سیاسی و مذہبی رہنماؤں، تاجروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایرانی مزید پڑھیں

سینیٹ کمیٹی میں CAMELL پروجیکٹ کو اونٹ سمجھ کر بحث ہوتی رہی، 15 منٹ بعد پتا چلا یہ تھر کا کمیونٹی ایکشن پلان ہے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی کے اجلاس میں تھرپارکر کے کمیونٹی ایکشن پلان پر گفتگو کے دوران ایک دلچسپ صورت حال سامنے آگئی۔ اجلاس میں ’’کمیونٹی ایکشن پلان فار منیجمنٹ آف سسٹین ایبل ایکوسسٹم لائیوز اینڈ لائیولی ہڈ (CAMELL)‘‘ منصوبے پر بحث ہونی تھی، تاہم اسے لفظ camel (اونٹ) سمجھ لیا گیا اور مزید پڑھیں

پاکستان نے دوسرا مقامی سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

اسلام آباد: پاکستان نے اپنے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے۔ سپارکو نے مقامی طور پر تیار کردہ دوسرا سیٹلائٹ EO-2 کامیابی سے لانچ کر دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، جس نے ملکی خلائی مہارت اور خود انحصاری کی مزید پڑھیں

حکومت کا موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہ کرنےکا فیصلہ

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصول نہیں کی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ ایک ماہ تک نیٹ میٹرنگ پالیسی میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مزید پڑھیں

صدر نے طویل عرصہ خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدرِ مملکت نے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔ ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر متعلقہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اس فیصلے کی باقاعدہ توثیق کر دی۔ اعلامیے میں مزید پڑھیں