افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن طالبان کو دہشتگردی کے خاتمےکےاقدامات کرنا ہوں گے: وزیر مملکت

لاہور: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حکومت نے طالبان کے ساتھ معاملات مزید پڑھیں

ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سینئر جج کو نوکری سے فارغ کردیا گیا

پشاورہائیکورٹ نے  ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مردان میں سینئر سول جج نوکری سے فارغ کردیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق سینئر سول جج اعجاز الحق اعوان نے دورانِ ملازمت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش مزید پڑھیں

سونے کی قیمتوں میں ایک دن کے وقفے سے آج پھر بڑا اضافہ رکارڈ

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں صرف ایک ہی دن کے وقفے سے آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 117ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 4ہزار 967ڈالر فی اونس مزید پڑھیں

اسلام آباد بم دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 33 ہوگئی

اسلام آباد: ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 33 ہو گئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ پمز اسپتال میں دھماکے کے بعد کل 149 افراد لائے گئے تھے جن میں 121 مزید پڑھیں

حکومت کا بجلی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی اور فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا بڑا فیصلہ کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ تبدیلی کے تحت ماہانہ 300 اور 700 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ مزید پڑھیں

غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا

اسلام آبا د: غیر ملکی جریدے نے پاکستان کو عالمی سرمایہ کاری کا نیا مرکز قرار دے دیا۔ عرب نیوز میں شائع مضمون کے مطابق پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث افراط زر کی شرح کم ہو کر 5 فیصد پر آچکی ہے، شرح سود میں کمی اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری اعتماد میں بہتری مزید پڑھیں

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج بارش اور برفباری کی پیشگوئی

بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا مزید پڑھیں

ڈیفنس بل بورڈ پر نازیبا مواد چلانے والے کا ویڈیو بیان وائرل، اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس کی مصروف شاہراہ کے بل بورڈز پر نازیبا ویڈیو چلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جس کا اعترافی ویڈیو بیان وائرل ہورہا ہے۔ ملزم نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ وہ شاہراہ فیصل پر موجود مذکورہ اشتہاری کمپنی میں پینتیس ہزار ماہوار کی تنخواہ پر ملازم اور لیاقت مزید پڑھیں

’’یہ جو دہشت گردی واپس آئی ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے‘‘  وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں جو دہشت گردی واپس آئی ہے، اس کے پیچھے پی ٹی آئی ہے۔ علما کے ساتھ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ  میں اظہار یکجہتی  کے لیے حاضر ہوا ہوں، جو لوگ اسلام مزید پڑھیں

اے این پی کا تیراہ اور بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمان ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے تیراہ اور بلوچستان کی صورتحال پر پارلیمان کا ان کمیرہ مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔ اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ تیراہ اور بلوچستان پر پارلیمان کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس بلایا جائے، معمولی قانون سازی پر مزید پڑھیں