فراڈ کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کو بڑا ریلیف، عدالت نے گرفتاری روک دی

اسلام آباد: سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کو فراڈ کیس میں بڑا ریلیف مل گیا، جس کے تحت عدالت نے ان کی گرفتاری روک دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فراڈ کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کو بڑا مزید پڑھیں

گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

راولپنڈی: پولیس نے گھر میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی  کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر ودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب شخص کو گرفتار کرلیا۔ مدعیہ  مقدمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ زیر حراست شخص کے گھر کام کاج کرتی مزید پڑھیں

اسلام آباد خودکش دھماکا، حملہ آور فائرنگ کر کے مسجد کے ہال تک پہنچا، ابتدائی شواہد

اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع خدیجہ الکبریٰ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے کے کیس کے حوالے سے اہم شواہد سامنے آئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد جمع کر لیے جس میں نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد بھی لی گئی ہے۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد خودکش دھماکہ کے 13 شہداء کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا

اسلام آباد: امام بارگاہ پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے 15 شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ 13 شہداء کی نماز جنازہ جی نائن امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزراء طارق فضل چودھری، سردار محمد یوسف، راجہ خرم نواز، آئی جی اسلام آباد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں مزید پڑھیں

بجلی فی یونٹ مزید مہنگی؛ فروری کے بلز میں صارفین پر اضافی بوجھ کی منظوری

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی فی یونٹ 28 پیسے مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فروری کے ماہانہ بلوں میں کیا مزید پڑھیں

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع میں صاحبزادہ وسیم حیدر40 ویں ناظم اعلیٰ منتخب

پشاور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سالانہ اجتماع کے موقع پر صاحبزادہ وسیم حیدر 40ویں ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ مرکزی سیکریٹری اطلاعات طیب چوہان کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا 73واں سالانہ اجتماع مسلم ایجوکیشنل کمپلیکس اضاخیل بالا، ضلع نوشہرہ میں میں منعقد ہوا جس میں نو منتخب ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب ایک سالہ مزید پڑھیں

عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا، اپوزیشن پارلیمانی فورمز کا رخ کرے،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاجی سیاست ترک کر کے پارلیمانی فورمز کا رخ کریں، کیونکہ ملک ہڑتالوں اور پہیہ جام جیسی سرگرمیوں کا بوجھ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے پہیہ جام کی کال کو یکسر مزید پڑھیں

بلوچستان پوائنٹ آف نو ریٹرن پر ہے، ذمے داری ریاست پر عائد ہوتی ہے،اختر مینگل

لاہور : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل اجاگر کرنے پر انہیں اور ان جیسے دیگر سیاسی رہنماؤں کو غدار قرار دیا گیا، جبکہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نظر نہیں مزید پڑھیں

پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ

اسلام آباد: فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے آرٹیکل 66 کے تحت فوری قانون سازی کا مطالبہ کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری  فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک کی پالیسی بریف کے مطابق واضح قانونی اختیارات نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹیوں کی نگرانی کمزور اور غیر مؤثر مزید پڑھیں

مولانا فضل الرحمان کا جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کا حصہ نہ بننے کا اعلان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اس جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت میں حصہ نہیں لے گی اور اپوزیشن کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اقتدار کی خواہش کے لیے نہیں بلکہ آئین اور مزید پڑھیں