کراچی میںآج سے جمعرات تک سردی کی شدت کم ر�ے گی ،موسمیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج(منگل)سے جمعرات تک کراچی میں سردی کی شدت کم رہے گی، تاہم جمعہ کو ایک بار پھرصبح میں موسم خنک اور سردہوجائے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 11فروری سے 13فروری تک تک کراچی میں سردی کی شدت کم رہے گی، مغربی ہوائوں کے سسٹم کے باعث ملک مزید پڑھیں

احسان اللہ احسان کو حکومت نے فرار کروایا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کو ملک سے فرار کروانے میں حکومت کو ذمہ دار قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کا مزید پڑھیں

حکو متی ناقص معاشی پالیسیاں غلط فیصلوں کا نتیجہ ہیں‘کاشف چودھری

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہو ئی مہنگائی ،منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا ذمے دار تا جر طبقہ نہیں،یہ حکو متی ناقص معاشی پالیسیوں اور غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے ،مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں جاری مزید پڑھیں

ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی مختلف شہروں میں 12ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کریگی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے ویژن کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ملک کے مختلف شہروں میں 12000 اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی۔ وفاقی ملازمین کے لیے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ مزید پڑھیں

۔22 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے،مہنگائی سے میں بھی پریشان ہوں ،مملکت صدر

اسلام آباد( آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے میں بھی اتنا ہی پریشان ہوں جتنا عام آدمی ہے‘ 2 سا ل میں 22لاکھ لوگوں کا بے روزگار ہونا تشویشناک ہے ۔ آٹا بحران پر گورننس کا مسئلہ رہا ہے‘ ذمہ داروں کی چھٹی ہونی چاہیے مزید پڑھیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیکٹا ترمیمی بل 2019ء کی منظوری دیدی

اسلام آباد (اے پی پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکٹا ترمیمی بل 2019ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے مبصر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ،اجلاس میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کے سوگ میں ایک منٹ کی مزید پڑھیں

حکومت اور ق لیگ میں معاملات طے،پرویز الہیٰ نے تصدیق کردی

لاہور(نمائندہ جسارت )حکومت اور(ق)لیگ میں معاملات طے‘ پرویز الٰہی نے تصدیق کردی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان پیر کو لاہور میں چودھری برادران کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں اتحاد کو قائم رکھنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کے امور پر بات چیت ہوئی ٗ مزید پڑھیں

کرپشن کیس،سابق ایم ڈی پی ٹی وی بطور گواہ طلب

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں یوسف بیگ مرزا سمیت 4 گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔ پیر کو اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے کیس کی سماعت کی، جہاں ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے، شکایت کنندہ پرویز خان نے اپنا بیان ریکارڈ مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا پنجاب میں دوبارہ پٹواری نظام لانے کا فیصلہ

راولپنڈی(آن لائن)صوبے میں اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب حکومت نے اصلاحات کے نام پر لینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹس میں دوبارہ پٹواری نظام متعارف کروانے کا آغاز کردیا۔ اس ضمن میں پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو مزید پڑھیں

قوم سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے‘جاوید اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قوم سے لوٹی گئی رقوم کی واپسی اولین ترجیح ہے،میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید مزید پڑھیں