جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے، قمرزمان کائرہ

 اسلام آباد: قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنے دعوں اور وعدوں پر یوٹرن لیا اور جو لوگ خان صاحب کے ساتھ مل گئے ان کے گناہ دھل گئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس دیکھ کر پارٹی مزید پڑھیں

احتساب ختم ہونےکا تاثر غلط ہے اور نیب ترمیمی آرڈیننس پارلیمنٹ میں لایا جائے گا، شہزاد اکبر

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ماضی میں نیب قوانین میں ترامیم کی کوششوں کا مقصد خود کو بچانا تھا لیکن اس حکومت سے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھاسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ آج کی مزید پڑھیں

كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی كی لہر برقرار

كوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی كی لہر برقرار ہے اور آئندہ دو روز میں بارش اور پہاڑوں  پر برفباری كا امكان ہے۔ محكمہ موسمیات كے مطابق اتوار كی صبح كوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریكارڈ كیا گیا، قلات منفی 7، زیارت منفی 9، چمن منفی 1 اور خانوزئی میں منفی 4 مزید پڑھیں

شدید سردی اور دھند، خیبر پختون خوا میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع

پشاور: خیبر پختون خوا میں شدید سردی اور دھند کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کے مطابق شدید سردی اور دھند کے سبب میدانی علاقوں کے اسکولوں کی چھٹیوں میں 7 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر اسکول اب یکم جنوری کے بجائے مزید پڑھیں

شہر قائد کوئٹہ سے چلنے والی تیز ہواؤں کی لپیٹ میں

 کراچی: شہر قائد میں کوئٹہ کی سرد ہواؤں کی رفتار پھر بڑھ گئی، اتوار کو ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سب حد نگاہ بھی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا کم سے کم پارہ 15 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ مزید پڑھیں

مودی نے مظالم کی انتہا کردی،بھارت کی تباہی قریب ہے، حلیم عادل شیخ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصا ف کے صوبائی صدر اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر کسی بھی جارحیت یا پیش قدمی کی کوشش کی تو تھرپارکر میں ر ہنے والے ہندو اور سندھ میں رہنے والے سندھی بھی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ 5جنوری مزید پڑھیں

شدید سردی کی لہر:پنجاب اور خیبر پختونخوا بے گھر لوگوں کیلیے پناہ گاہ کا انتظام کرے،وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرا اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ شدید سردی میں کوئی بھی شخص بغیر شیلٹر کے نہ رہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جولوگ پناہ گاہوں میں نہیں ہیں، انتظامیہ انہیں کھانا اور عارضی پناہ مزید پڑھیں

ملک میں شدید سردی کی لہر‘ اسکردو میں 25سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ملک کے بیشترعلاقوں میں شدید سردی اور دھند کے باعث نظام زندگی متاثر ہونے لگا ہے۔گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں درجہ حرارت منفی 21پہنچنے سے 25سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ندی نالے جم گئے ،ہر طرف برف کے ڈھیر لگنے سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس سے مزید پڑھیں

کابل میں 2 ماہ سے بند پاکستانی سفارتخانہ کھول دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ جسارت) کابل میں پاکستانی سفارت خانہ 2 بعد کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 نومبر کو پاکستانی سفارت کاروں کی گاڑیوں کو موٹرسائیکلوں سے نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے واقعات کے بعد سفارتخانہ بند کردیا گیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے سفاتخانہ کھولنے سے قبل افغان حکام نے پشاور مزید پڑھیں

۔99 فیصد بچوں کو پولیو ویکیسن پلانے کا ہدف حاصل کرلیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (نمائندہ جسارت/ آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہحالیہ مہم میں حکومت نے 99 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا، حالیہ مہم کے دوران2 لاکھ 65 ہزار فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا، مہم میں 43.9 ملین بچوں کو پولیو ویکسین کے مزید پڑھیں