بلاول نے وفاقی حکومت کو ایسی کونسی دھمکی دی جس سے حکومتی حلقوں میں ہلچل مچ گئ جانے اس خبر میں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے بھی بڑے احتجاج کی دھمکی دیدی۔ سابق صدر اور اپنے والد آصف علی زرداری سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مو…

صحرائے تھر میں فصلیں تباہ ہونے کی وجہ کیا بنی جانیے اس خبر میں

صحرائے تھر میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کردیا جس کے باعث کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ صحرائے تھر کے سرحدی علاقوں میں ٹڈی دل مزید دیہات تک پھیل گئے ٹڈی دل کی یلغار نے بارش کے پانی پر کاشت کی جانے والی فصلیں تہس نہس کر دی ہیں۔ بارانی فصلوں پر ٹڈی دل کے لشکر…

پنجاب کابینہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ، بڑی خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب سمیت پو…

منی لانڈرنگ کیس شریف خاندان کے مشکلات میں اضافہ

شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازکی جائیدادضبط کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدنے نیب کی درخواست پرسماعت کی۔
پ…

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی درخواست منظورکرلی

احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست منظورکرلی۔
 جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکم دے دیتا ہوں جو سہولیات آصف زرداری کو دی گئی ہیں وہی انہیں بھی دی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق احتسا…

شہباز شریف نے ایک ایسا انوکھا مطالبہ کر دیا جس سے پاکستانی سیاست میں کیسے ہلچل اور عمران خان کی پریشانی میں اضافہ ہوا؟ جان لیں اس خبر میں

معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن میں ایک صاحب ہیں ان کا نام ہے شہباز شریف وہ مفاہمت کے علمبردار ہیں اور اس سے متعلق بات کرتے ہیں۔
ہارون الرشید نے کہا کہ دراصل آصف زرداری کی بجائے شہباز شریف کو نیلسن منڈیلا کہنا چاہئیے۔
ان کا …

پی ٹی وی پارلیمینٹ حملہ کیس میں جج اے ٹی سی برہم

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں ملزمان کے وکیل کی عدم پیشی پر استثنیٰ کی درخواست مستردکر دیں۔
جج اے ٹی سی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل پیش ہوں ورنہ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردوں گا،ملزمان کوحاضری سے استثنیٰ وکیل کے پیش…

نیب کی جانب سے گرفتاری، مریم نواز کا ایک اور اقدام

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی جانب سے گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ نیب نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لی…

دورہ امریکا سے پہنچتے ہی وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو کیوں طلب کیا؟

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسلام آبادطلب کرلیا،عثمان بزداروزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں شریک ہوں گے ،وزیراعلیٰ صوبے کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کوبریف کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے ۔واضح…

پاکستان اور ترکی کے تعلقات، ترک صدر کا اہم بیان سامنے آگیا

ترکی کے صدر رجب  طیب اردوان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کیلئے وسیع گنجائش ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے ہمراہ پاک بحریہ کیلئے چار آبدوزوں کی تیاری کے منصوبے کی پہلی آبدوز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جموں و کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے رجب طیب اردوان نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کے مصائب کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے جنہیں پانچ اگست سے مسلسل کرفیو اور دوسری پابندیوں کا سامنا ہے۔کشمیر کو فلسطین کے مساوی قرار دیتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیری اپنی سرزمین پر کھلی جیل میں رہ رہے ہیں اور جرات مندی کے ساتھ قابض فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

صدر اردوان نے مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی مشکلات کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس منصوبے کو پاکستان ترکی بھائی چارے کا ایک اور منہ بولتا ثبوت قرار دیا ۔انہوں نے تقریب کے شرکاء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہندوتوا کے مذموم نظریے سے علاقائی اور عالمی امن کوخطرات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کی غیر قانونی کارورائیوں کے بعد بھارت نے مظالم کی انتہا کر دی ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قرار دادوں اور عالمی قوانین کے منافی ہیں۔ایڈمرل ظفر عباسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اٹھانے پر صدر اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام ترکی کی غیر متزلزل حمایت پر اس کے شکر گزار ہیں۔