فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مودی ذہن نشین کرلیں کہ ہم نے مزید میزائل کے تجربے کیے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی سالمیت پر مرمٹنے والے مرد مجاہد ہیں۔ فیصل آباد کے علاقے ٹھیکریوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
پاک بھارت کشیدگی، وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج بریفنگ دیں گے
اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کو قومی سلامتی کی صورت حال سے متعلق آج بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف مزید پڑھیں
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں، بے بنیاد الزامات، اشتعال مزید پڑھیں
ترکیہ کا بحری جہاز خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا
کراچی: ترک بحریہ کا جہاز TCG BÜYÜKADA خیر سگالی دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔ پاکستان آمد پر ترکیہ اور پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی میں قیام کے دوران، TCG BÜYÜKADA کا عملہ پاک بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال مزید پڑھیں
ہزارہ ایکسپریس وے پر کار حادثے میں دو افراد جاں بحق
راولپنڈی: موٹروے زون ہزارہ ایکسپریس وے پر کار حادثے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ہری پور کے قریب ایبٹ اباد جاتے ہوئے گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں الٹ گئی۔ کار سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں موٹر مزید پڑھیں
CPNEانتخابات , روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر،ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیوسیکریٹری جنرل منتخب
کراچی/ اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ جبکہ اسی طرح سینئر نائب صدر کیلیے روزنامہ ایکسپریس کے ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر روزنامہ غریب فیصل مزید پڑھیں
پاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
لاہور: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک مزید پڑھیں
بھارتی ایئر لائنز کو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے کتنا نقصان پہنچا؟
لاہور: بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود پر پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنئو، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس مزید پڑھیں
دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں کا مودی کی کھوکھلی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب
اسلام آباد: دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں نے مودی کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ مودی کی ہر سازش ناکام ہوگئی اور دریائے چناب کا پانی پہلے سے بھی زیادہ روانی سے جاری ہے۔ دریائے چناب کے کنارے کھڑے ہو کر پاکستانیوں نے بھارت اور مودی کی دھمکیوں کو سخت الفاظ میں رد مزید پڑھیں
واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کیلیے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید
لاہور: پاکستانی شہریوں کی بھارت سے واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کی دستیابی سے متعلق دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ بارڈر آئندہ بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ سنگین انسانی مسائل پیدا کر مزید پڑھیں