ایگا شیوٹک نے مسلسل دوسری بار فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

پیرس:پولینڈ کی ٹینس اسٹار ایگا شیوٹک نے مسلسل دوسری بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ پیرس میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں ایگا شیوٹک نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا کو شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔ فائنل معرکے میں فاتح ٹینس سٹار نے مزید پڑھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: بھارتی اور آسٹریلین ٹیم پربھاری جرمانے

 سڈنی: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانے عائد کردیے گئے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے مطابق سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے،  بھارتی ٹیم کو  پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہے. آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی مزید پڑھیں

ہاکی کو سدھارنے کیلئے نعیم خان بلامعاوضہ ذمہ داریاں نبھانے کوتیار

لاہور:  ہاکی پلیر نعیم خان نے کہا ہے کہ ملک کی ہاکی کو ٹھیک کرنے کےلئے بغیر پیسے ذمہ داریاں نبھانے کو تیار ہوں۔ نعیم خان کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی میں بچوں کے ساتھ بھرپور سیشین کے بعدنجی ٹی وی سے  گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مزید پڑھیں

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کیلیے پاکستانی دستہ برلن پہنچ گیا

کراچی: اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستہ جرمنی کے شہر برلن پہنچ گیا، جہاں ورلڈگیمز آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداران نے پاکستانی دستے کا شانداراستقبال کیا۔ واضح رہے کہ17 تا 25 جون کھیلے جانے والے ان گیمز میں 190 ممالک کے 7 ہزار ایتھلیٹس اپنے یونیفائڈ پارٹنرز کے ہمراہ حصہ لیں گے۔ مزید پڑھیں

حکمران اتحادمیں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کا تنازعہ

اسلام آباد: حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کا تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے واضح کر دیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف ہی ہونگے، ایک ماہ پہلے سمری وزیراعظم آفس بھیج دی گئی تھی وزارت پیپلزپارٹی کی نامزدگی کے مزید پڑھیں

بابراعظم اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

لاہور:کپتان بابراعظم 15 جون کو اپنی والدہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہونگے۔  قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چند روز گھر قیام کے بعد سعودی عرب روانہ ہوں گے،اس کے علاوہ متعدد کرکٹرز حج کی سعادت حاصل کرنے روانہ ہونگے۔  بابراعظم امریکہ سے وطن واپس پہنچے، وہ محمد رضوان کے مزید پڑھیں

پی سی بی کا چار کرکٹ بورڈز سے دو طرفہ ون ڈے سیریز یا سہ ملکی سیریز کے لیے رابطہ

لاہور:پی سی بی نے آسٹریلیا کرکٹ، نیوزی لینڈ کرکٹ، بنگلہ دیش بورڈ اور جنوبی افریقہ بورڈ سے رابطہ شروع کردیا۔  ذرائع کے مطابق پی سی بی نے چاروں بورڈز کو اگست میں پاکستان آکر سہ ملکی یا دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔  پی سی بی نے چاروں بورڈز کو ای میل کرتے مزید پڑھیں

 ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی، روی شاستری بھارتی کھلاڑیوں پر برس پڑے

ممبئی:آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ناقص کارکردگی پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری انڈین کھلاڑیوں پر برس پڑے۔  ٹیسٹ کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے کیلئے بھارت کو 280 رنز جبکہ آسٹریلیا کو 7 وکٹیں درکار ہیں، اوول میں جاری فائنل میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ تاہم مزید پڑھیں

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: آسٹریلیا کا فائنل میں بھارت کو جیت کیلیے 444 رنز کا ہدف

اوول: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے 270 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر اننگز ڈیکلیئر کردی اور بھارت کو جیت کیلئے 444 رنز کا ہدف دیدیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ٹیسٹ کرکٹ پر عالمی حکمرانی کی جنگ جاری ہے جس میں اب تک آسٹریلیا مزید پڑھیں

احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے پرعزم

  لاہور:پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔ 31 سالہ احمد شہزاد نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ کی، وہ گھنٹوں انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہیں، احمد شہزاد فزیکل ٹریننگ کے لیے مقامی جم جاتے ہیں، انہیں قومی کرکٹرز کے کیمپ میں بھی نہیں بلایا گیا۔ مزید پڑھیں