پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا گروپ ملبرن پہنچ گیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان، آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ کراچی سے ملبورن پہنچ گیا۔ کپتان محمد رضوان ، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، عامر جمال، صائم ایوب، کامران غلام، حسیب اللہ اور عرفات منہاس شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف مزید پڑھیں

بھارت کوآخری میچ میں بھی شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کلین سویپ کرینگے ، ٹام لیتھم

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم نے کہا ہے کہ میزبان بھارتی ٹیم کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سویپ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست دینے کے مزید پڑھیں

انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ:راو وقار اور محمد وقاص کی سنچر یاں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ مزید3 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں محمود خان کرکٹ کلب نے لا روش کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں مزید پڑھیں

ہاکی کھلاڑی حنان شاہد کو 10لاکھ روپے انعام سے نواز دیا گیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)لاہورکے ایک تاجر نے پاکستان ہاکی کے نوجوان فارورڈ حنان شاہد کو بہترین کارکردگی پر 10لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا۔حنان شاہد کو انعامی چیک ایشین ہاکی چیمپئنز ترافی میں شادنار کارکردگی پر پیش کیا گیا۔لاہور کے تاجر طاہر سعید بٹ نے حنان شاہد کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مزید پڑھیں

عالمی ٹیسٹ رینکنگ، سعود شکیل ٹاپ 10میں پہنچ گئے

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی پاکستان کے مایہ ناز بلے باز سعود شکیل بیٹنگ رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ10 میں شامل ہوگئے سعود شکیل ٹیسٹ بلے بازوں رینکنگ میں 7ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا مزید پڑھیں

ـ17 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچور گالف کپ کا آغاز

اسلام آباد:کمانڈر نارتھ کموڈور ثاقب الیاس 17ویں چیف آف نیول اسٹاف امیچور گالف ٹورنامنٹ کے سلسلے میں معقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)17ویں چیف آف دی نیول ا سٹاف امیچور گالف کپ 2024 کی افتتاحی تقریب اور میڈیا بریف کا مارگلہ گرینز گالف کلب اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ مزید پڑھیں

نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، محسن نقوی

کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے دورے کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے قبل اپ گریڈیشن کا معائنہ کررہے ہیں کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے نیشنل ا سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیشنل کرکٹ ا سٹیڈیم مزید پڑھیں

ذاتی کارکردگی نہیں اصل کامیابی پاکستان کی فتح ہے، سعود شکیل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ میرے لیے ہر وہ اننگ اہم ہوتی ہے جس میں پاکستان میچ جیت جائے، اصل کامیابی ہوتی ہے پاکستان میچ جیتے نہ کے ذاتی کارکردگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی مزید پڑھیں

پاکستان کرکٹ بورڈمیں عاقب جاوید اور ندیم خان کو نئی ذمے داریاں ملنے کا امکان

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) : پاکستان کرکٹ میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کو مستقبل میں ہیڈ کوچ بنائے جانے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ اس کے علاوہ ندیم خان کی ذمہ داریاں بدلیں گی جنہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کا عہدہ دیا جائے مزید پڑھیں

بہت جلدقومی کھیل ہاکی کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا، میر طارق حسین بگٹی

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ہاکی فیڈریشن کے حالات آپ کے سامنے ہیں، بہت جلد قومی کھیل ہاکی کو فتح کی طرف گامزن کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی نے کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کے ساتھ سیکریٹری جنرل رانا مجاہد مزید پڑھیں