بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی ایک سرکاری تقریب کے دوران خاتون ڈاکٹر کے نقاب کھینچنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا، اپوزیشن جماعتوں اور مسلم رہنماؤں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے، واقعہ پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا۔ سماجی رابطے کی ویب مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
مسک نے خدا کے وجود کا اعتراف کر لیا
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں شامل ایلون مسک نے اپنے ایمان اور عقیدے سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برسوں تک ملحد رہنے کے بعد اب وہ خدا کے وجود پر یقین رکھتے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے یہ بیان اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں دیا، مزید پڑھیں
سڈنی فائرنگ واقعہ: بھارت اور افغانستان کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم بے نقاب
بھارت اور افغانستان نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔ بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سڈنی میں مقیم پاکستانی نوجوان نوید اکرم کو جھوٹے طور پر حملہ آور قرار دیا گیا، جس سے گمراہ کن تاثر پھیلانے کی کوشش مزید پڑھیں
سڈنی فائرنگ کے بعد آسٹریلیا میں ہتھیاروں کے قوانین مزید سخت کرنے کا اعلان
کینبرا میں آسٹریلوی وزیراعظم نے سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد ہتھیاروں سے متعلق قوانین سخت کرنے اور دیگر اہم اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے گن لائسنس کو تاحیات رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ سڈنی مزید پڑھیں
سڈنی فائرنگ کیس: بونڈی بیچ حملہ آوروں کے داعش سے روابط کے دعوے سامنے آگئے
آسٹریلوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سڈنی کے علاقے بونڈی بیچ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان داعش سے وفاداری کا اعلان کر چکے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آوروں میں سے ایک شخص سے چھ سال قبل بھی داعش سے ممکنہ روابط کے شبہے میں تحقیقات کی گئی تھیں اور مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی تصدیق
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران اپنے ایک اہم اور سینئر کمانڈر رائد سعد کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے، جسے حالیہ جنگ بندی کے بعد تنظیم کے لیے ایک بڑی اور نمایاں قیادت کا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی مزید پڑھیں
بھارت پیکس سیلیکا سے خارج، اپوزیشن کا مودی حکومت پر سخت تنقید
بھارت کو عالمی ٹیکنالوجی اتحاد ’پیکس سیلیکا‘ سے نکال دیا گیا ہے، جس پر بھارتی اپوزیشن نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بھارتی اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مئی میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست اور اس کے بعد امریکا کی طرف سے پیکس سیلیکا سے بھارت کو خارج کرنا مودی مزید پڑھیں
افغان پناہ گزین پروگرام فوری طور پر بند، جرمنی کا اعلان
جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام کو فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جرمن حکام کے مطابق یہ فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور ملک میں سنگین سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک مزید پڑھیں
کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے تمام سرحدی راستے بند کر دیے، کشیدگی برقرار
پنوم پنہ: کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی اور حالیہ خونی جھڑپوں کے بعد ہفتے کے روز دونوں ممالک کے درمیان تمام سرحدی راستے بند کر دیے ہیں، یہ فیصلہ سرحدی علاقوں میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمبوڈیا اور تھائی مزید پڑھیں
سعودی عرب میں غیر قانونی مقیم گرفتار افراد کی تعداد 19ہزار سے تجاوز کرگئی
ریاض: سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم 19 ہزار 576 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 12 ہزار 506 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی، 4 ہزار 154 سرحدی تحفظ قوانین کی اور 2 ہزار 916 افراد لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث مزید پڑھیں