امریکی وزیر دفاع کی نائجیریا کے سیکیورٹی مشیر سے خفیہ ملاقات

ابوجا: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے نائجیریا کے قومی سلامتی کے مشیر ملاّم روحباؤدو سے خفیہ ملاقات کی ہے جو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی افریقی ملک میں مسیحی برادری کے خلاف مبینہ مظالم کے حوالے مزید پڑھیں

پولینڈ میں یوکرین ہب کی حفاظت کے لیے فوجی دستے تعینات

ہیگ: نیدرلینڈ کے وزیر دفاع روبن بریکلمنز کاکہنا ہےکہ نیدرلینڈ نے پولینڈ میں 300 فوجی اور دو جدید پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز تعینات کرنا شروع کر دیے ہیں تاکہ یوکرین کو فوجی امداد پہنچانے والے نیٹو لاجسٹکس ہب کی حفاظت کی جا سکے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیدرلینڈ کا یہ یونٹ حالیہ دنوں میں مزید پڑھیں

پاکستان کے خلاف جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست؛ فرانسیسی کمانڈر نے بھی تصدیق کردی

پاکستان اور بھارت کے درمیان مئی 2025 میں ہونے والی فضائی جھڑپ کے بارے میں عالمی سطح پر سامنے آنے والی رپورٹس کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ۔ اس معاملے پر اب ایک اہم یورپی فوجی اعلیٰ عہدیدار نے بھی کھل کر اپنی رائے ظاہر کردی ہے۔ اب تک کئی مرتبہ امریکی مزید پڑھیں

ٹرمپ اور ممدانی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، نیتن یاہو کی گرفتاری پر کیا بات ہوئی؟

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو عمومی طور پر انتظامی معاملات پر مبنی ایک رسمی نشست قرار دیا جا رہا تھا، مگر اس کی مزید پڑھیں

دبئی ائیر شو میں طیارے کی تباہی: سوشل میڈیا پر بھارتی ائیر چیف کو ہٹانے کی مہم زور پکڑ گئی

دبئی میں عالمی ائیر شو کے دوران بھارت کے جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارتی فضائیہ کے اندر موجود کئی کمزوریوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ واقعہ اس لمحے پیش آیا جب بھارتی پائلٹ دبئی ایئرشو میں ایروبیٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا مزید پڑھیں

یوکرین جنگ کے بعد یورپ کے دفاعی اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت ہے،  یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین  ( ای یو) فوجی کمیٹی کے چیئرمین جنرل شان کلینسی نے کہاہے کہ  یورپ کو فوری طور پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ نے برِ اعظم کو جنگ اور امن کے درمیان ایک خطرناک  گرے زون  میں دھکیل دیا مزید پڑھیں

امریکا نے وینزویلا کے صدر کے گروپ کو دہشت گرد قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی حکومت نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے منسلک گروپ کارٹیل ڈی لاس سولس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم (FTO) قرار دے دیا ہے جس سے امریکا کے پاس اس گروپ کے خلاف وسیع قانونی اور عسکری اقدامات کرنے کے اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔ عالمی  میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دفاعی مزید پڑھیں

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈز سے 30 ہلاک، 21 لاپتہ افراد کی تلاش جاری

انڈونیشیا: وسطی جاوا کے دو علاقوں میں لینڈ سلائیڈز کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 21 افراد لاپتہ ہیں، اور ان کی تلاش جاری ہے ۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق پندانارم، بنجارنیگارہ ریجنسی میں 15 نومبر کو ہونے والے لینڈ سلائیڈ کے بعد 10 افراد کی موت کی تصدیق مزید پڑھیں

جاپان کو دوبارہ عسکری راہ پر واپس نہیں جانے دیا جائے گا، چین کی وارننگ

بیجنگ: چین نے خبردار کیا ہے کہ چینی عوام اور بین الاقوامی برادری جاپان کو عسکری راہ پر واپس جانے، پرامن ترقی کے وعدوں کی خلاف ورزی کرنے اور جنگ کے بعد قائم بین الاقوامی نظام کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بیجنگ میں مزید پڑھیں

ولادیمیر پوتن کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے امریکی منصوبے کی حمایت

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے کی حمایت کردی۔ صدر پوتن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ تصفیہ کی بنیاد بن سکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی تجویز پر مزید پڑھیں