تیونس : ایوان صدر کی خاتون ترجمان نے استعفا دے دیا

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے ایوان صدر کی خاتون ترجمان نادیہ عکاشہ نے استعفا دے دیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے نظریات میں بنیادی اختلافات کو وجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 2سال کام کے بعد صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا مزید پڑھیں

ایران کا امریکا سے براہ راست بات چیت کا عندیہ

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللیان نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر امریکا سے براہ راست بات چیت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن مسلسل براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کر رہا ۔ واضح رہے رہے کہ ویانا میں 2015ء کے جوہری معاہدے سے متعلق مذاکرات جاری ہیں۔ ان مزید پڑھیں

لبنان: سابق وزیراعظم سعد حریری سیاست سے دستبردار

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے سرکردہ سیاست دان اور سابق وزیراعظم سعد الحریری نے سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔ انہوں نے اپنی جماعت کے ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس فیصلے پر عمل کریں مزید پڑھیں

یوکرائنی سرحد پر روس کی مشقیں‘ امریکی فوج الرٹ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب فوجی مشقوں کی وڈیو جاری کرکے عزائم ظاہر کردیے۔ وڈیو میں روسی فوجی ٹینکوں اور جدید میزائل لانچروں سمیت مشقوں میں شرکت کر رہے ہیں۔ ادھر امریکا نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو مختصر نوٹس پر تعینات کرنے کے لیے الرٹ جاری کردیا۔ نیٹو نے بھی مزید پڑھیں

داعش اور شامی جمہوری فورسز میں جھڑپیں، 200ہلاک

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شورش زدہ ملک شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش اور امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے درمیاں خوں ریز جھڑپوں کے درمیان 200سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 45 ہزار افراد علاقے سے نکل مکانی کرچکے ہیں۔شامی مبصر برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق مزید پڑھیں

ایران نے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر اقوام متحدہ کو ادا کردیے

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق کے لیے ایران نے اپنے حصے کے قرض کا کچھ حصہ ادا کردیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے کوارٹر کے مطابق تہران حکومت نے عالمی ادارے کو ایک کروڑ 80لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم ادا کی ہے۔ اقوام متحدہ کے قوانین مزید پڑھیں

کیمرون: فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 8 افراد کچل کر ہلاک

یاوندے : کیمرون میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ میں کچلے گئے بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے یاوندے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کیمرون میں فٹبال میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی ، جس میں کچل کر 8 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ میزبان مزید پڑھیں

ترکی اور یونان میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

ایتھنز: یونانی دارالحکومت کو برف نے ڈھک رکھا ہے‘ چھوٹی تصویر میں درخت گاڑیوں پر گرے ہوئے ہیں استنبول ؍ ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی اور یونان میں شدید برفباری کے نتیجے میں نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔ استنبول میں سخت سردی میں سڑکوں پر گاڑیاں اور کئی افراد پھنس گئے۔ امدادی عملے مزید پڑھیں

جرمنی میں کورونا ویکسین کے خلاف احتجاج

جرمنی :کورونا سے متعلق حکومتی اقدامات پر برہم شہری احتجاج کررہے ہیں برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے کئی شہروں میں کورونا ویکسین لازمی لگوانے اور وائرس کو روکنے کے حکومتی اقدام کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی شب جنوبی صوبے باویریا میں 100سے زائد اجتماعات منعقد کیے گئے۔ مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون ، مزدوروں سمیت کئی فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوج کی سخت سیکورٹی میں فلسطینی شہری عائلہ واثلہ کا مکان گرایا جارہا ہے مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین، الخلیل ، قلقیلیہ اور دیگر شہروں میں چھاپا مارکارروائیوں کے دوران فلسطینی مزدوروں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مزید پڑھیں