طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

کابل (آن لائن) افغان طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے الیکشن کمیشن کو تحلیل کردیا ہے، اس کمیشن نے ہی افغانستان کے گزشتہ انتخابات کی نگرانی کی تھی۔ ترجمان بلال کریمی نے انڈیپینڈنٹ الیکشن کمیشن (آئی ای سی) اور انڈیپینڈنٹ ایلکٹورلکمپلینٹ کمیشن (آئی ای سی سی)کے حوالے سے کہا مزید پڑھیں

ملکہ برطانیہ کے گھر میں کرسمس تقریب کے دوران گھسنے والا مسلح شخص گرفتار

لندن (صباح نیوز) ملکہ برطانیہ کے شاہی گھر ونڈسر کیسل میں کرسمس کی تقریب کے دوران مسلح شخص کی گھسنے کی کوشش، سیکورٹی گارڈز نے نوجوان کو شاہی قلعے کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ مزید پڑھیں

چین میں کورونا کیسز میں تیزی آ گئی،ژیان شہر میں لاک ڈاﺅن

بیجنگ:چین کے شہر ژیان میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافے میں تیزی آ گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 21 ماہ کے ریکارڈ 206 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ شہر ژیان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مزید پڑھیں

دہلی کی تہاڑ جیل میں 8 دن میں 5 قیدیوں کی موت

نئی دہلی:بھارت میں نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جیل میں گزشتہ آٹھ روز کے دوران پانچ قیدی پراسرار حالات میں انتقال کرگئے ۔دہلی پولیس کے ایک افسرنے بتایا کہ تمام اموات کی مجسٹریل انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو تہاڑ مزید پڑھیں

خشک سالی کے خاتمے کے لیے قندھار میں اجتماعی دعائیہ تقریب

کابل :افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہزاروں افراد خشک سالی کے خاتمے کے لیے ایک اجتماعی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انفارمیشن اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حافظ سید اللہ نے بتایا کہ یہ افراد بارش کے لیے دعا کرنے آئے تھے۔ کئی افغان علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے مزید پڑھیں

افغانستان میں طویل سفر پر خواتین کے ساتھ مرد کا ہونا لازمی قرار

کابل:افغان طالبان کی حکومت امارات اسلامیہ نے طویل سفر طے کرنے کیلیے خواتین کے ساتھ قریبی رشتہ دار میں سے کسی مرد کا ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات اسلامیہ کے ترجمان نے کہا کہ خواتین کے 45میل سے زیادہ دور سفر پر قریبی رشتہ دار میں سے کسی مزید پڑھیں

شام: اسرائیلی فضائیہ کی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر گولہ باری

دبئی (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کی شام میں اردن کے ساتھ سرحدی علاقوں میں لبنان کی حزب اللہ کے کئی ٹھکانوں پر گولہ باری، گولا بارود کے گودام اور کئی دوسرے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک عربی ٹی وی کے مطابق ایک اسرائیلی ویب سائٹ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے مزید پڑھیں

امریکا نے طالبان، حقانی نیٹ ورک کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے کا راستہ نکال لیا

واشنگٹن :امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے تین جنرل لائسنس سے امریکی حکومت کے عہدیداران اور بین الاقوامی ایجنسیوں کو طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے ساتھ سرکاری سطح پر بات چیت اور معاملات طے کرنے کی اجازت ملے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ کے فارن ایسٹس کنٹرول آفس (او ایف مزید پڑھیں

یورپ میں کورونا پابندیوں کیخلاف ’’سیاسی مظاہرے‘‘

یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے مختلف پابندیوں کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔ ان پابندیوں اور حفاظتی اقدامات میں بعض پیشوں سے وابستہ افراد کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں

ایران پر حملے کیلئے اسرائیلی فوج کو تیاریاں تیز کرنے کا حکم

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز) اسرائیلی فوج کو ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ حملے کے لیے تیاریاں تیز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ اتوار کو اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے مسلح افواج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران میں ممکنہ حملے کے سلسلے میں مزید پڑھیں