ترکی نے روسی ایس -400 میزائل دفاع کی خریداری پر امریکی پابندیوں کو “سنگین غلطی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی جوابی کارروائی کرسکتا ہے، بہتر ہے معاملے کو مذاکرات سے سلجھایا جائے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ترک وزارت خارجہ نے امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
امریکا خزانہ اور تجارت کے محکموں پر بڑا سائبر حملہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ہیکروں نے وزارت خزانہ اور محکمہ تجارت کو زبردست سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے جب کہ ایک روز قبل ہی امریکی حکام نے انتباہ جاری کیا تھا کہ روسی حکومت سے وابستہ ہیکر حساس اعداد شمار کو نشانہ بنانے کے لیے آسان اہداف سے فائدہ مزید پڑھیں
بھوٹان کے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے جنوبی ایشیائی ملک بھوٹان سے بھی سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ صہیونی ریاست کے اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب بھارت میں اسرائیلی سفارتکار رون مَلکا کے گھر پر منعقد ہوئی۔ دریں اثنا صہیونی ریاسست کے مزید پڑھیں
چین میں جہاز ٹکرا گئے‘ 3 افراد ہلاک‘ 5 لاپتا
چین: امدادی کارکن جہاز کے عملے کو بچانے کے لیے کارروائی کررہے ہیں بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شہر شنگھائی میں 2 جہازوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اوشیانا اور شنکی شینگ نامی 2 جہاز دریائے یانگ زی میں دوران سفر ایک دوسرے سے ٹکرائے،جس کے مزید پڑھیں
بیلاروس: برف اور شدید ٹھنڈ میں بھی صدر کے خلاف ریلیاں
بیلاروس: برف باری اور شدید سردی کے باوجود شہری صدر مخالف ریلیاں نکال رہے ہیں منسک (انٹرنیشنل ڈیسک) بیلاروس میں سخت برف بار ی اور سخت ٹھنڈ میں بھی روس کی کٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پیر کے روز بڑی تعداد میں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر مزید پڑھیں
ایران میں برطانوی محقق کو 9 برس قید کی سزا
ایران میں 9 برس قید کی سزا پانے والے کامل احمدی تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے تخریبی کارروائیوں اور حکومت کا تختہ پلٹنے کے الزام میں عمرانیات کے محقق کامل احمدی کو 9 برس قید اور 6 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنادی۔ کامل احمدی کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ عدالت میں انصاف مزید پڑھیں
امریکا: کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع ملک بھر میں ترسیل بھی تیزی سے جاری
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی حکومت نے کورونا وائرس کی ویکسین ملک بھر میں پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کردیے۔ جرمن کمپنی بایو این ٹیک فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ مشی گن میں ایک فیکٹری سے روانہ کی گئی اور پیر کے روز سے شہریوں پر اس کا استعمال مزید پڑھیں
فیس بک کا بجرنگ دَل کے لیے نرم رویہ رکھنے کا انکشاف
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے دوغلی پالیسی کے تحت انتہا پسند ہندؤں کی تنظیم بجرنگ دَل کی تشدد پر مبنی پوسٹوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ امریکی اخباروال اسٹریٹ جرنل کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک انتظامیہ بھارت میں تشدد پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت مزید پڑھیں
بریگزٹ بحران: یورپی یونین اور برطانیہ کے سربراہان کا پھر رابطہ
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین اور برطانیہ نے بریگزیٹ کے بعد کے معاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات کو مزید جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن اور برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی،جس کے بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ مزید پڑھیں
امریکا میں انتخابی نتائج کی توثیق کے لیے الیکٹورل کالج کی رائے شماری
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں الیکٹورل کالج کے 538 ارکان صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے لیے جمع ہوگئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ جب کہ ری پبلکن امیدوار ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ 6جنوری کو کانگریس میں الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی مزید پڑھیں