اسرائیل کے اتحادیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز حرام ہے،الشیخ محمد حسین

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے تحت مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی شرعاً حرام ہے۔ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مفتی اعظم فلسطین جو اسرائیل کے ساتھ دوستی کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں مزید پڑھیں

سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے گا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں)سعودی عرب بھی اسرائیل کو تسلیم کرلے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی ڈیل میں سعودی عرب بھی شامل ہو جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے کہا مزید پڑھیں

روس میں اپوزیشن لیڈر کو زہر دیدیا گیا

روس کے اپوزیشن لیڈر اور صدر پیوٹن کے شدید مخالف الیگزے ناوالنے کو زہر دے دیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر کی ترجمان نے بتایا ہے کہ الیگزے ناوالنے ماسکو سے واپس آرہے تھے کہ ممکنہ طور پر انہیں دروان پرواز زہر دے دیا گیا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ ترجمان نے اپنے ٹوئٹر بیان مزید پڑھیں

کورونا ٹیسٹنگ صرف 3 منٹ میں، قیمت 50 درہم

متحدہ عرب امارات میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز ترین کر دیا گیا، شہری صرف تین منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق شمالی امارات میں  تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت متعارف کروادی گئی۔ اس سلسلے میں ریاست عجمان میں نیا طبی مرکز فعال ہوگیا ہے۔ مزید پڑھیں

کویت میں وزٹ ویزا ہولڈرز کو 31 اگست تک ملک چھوڑنے کا حکم

کویت حکومت نے وزٹ ویزا پر رہنے والے غیر ملکیوں کو 31 اگست تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈٖیا کے مطابق کویت حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث وزٹ ویزوں کی مدت میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وبا کی شدت میں کمی کے بعد وزارت داخلہ نے مزید پڑھیں

اسرائیل میں درندگی کی انتہا، لڑکی سے انسانیت سوز واقعہ

اسرائیلی بندرگاہ ایلات کے ایک رہائشی ہوٹل میں جنسی درندگی کا اتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 30 افراد نے 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق ایلات کے ہوٹل میں ایک 16 سالہ لڑکی کے ساتھ 30 افراد کی اجتماعی زیادتی کا انتہائی افسوس ناک مزید پڑھیں

دو ایرانی مچھیروں کا قتل، متحدہ امارات کے ملاح زیرِ حراست

تہران: ایرانی سرحد کے قریب دو ایرانی مچھیروں کے قتل کے الزام میں ایرانی حکام نے متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ساحلی بان دستے کے عملے کو مع کشتی حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے ساحلی بان دستے نے ایرانی خلیج پر مزید پڑھیں

امریکہ اور چین عنقریب رابطہ کریں گے، چینی وزارت تجارت

بیجنگ: چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ تجارت کے حوالے سے عنقریب رابطہ کریں گے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤفینگ نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بہت جلد رابطہ ہوگا۔ بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مزید پڑھیں

انڈونیشیا: جزیرہ سماٹرا میں زلزلوں کے شدید جھٹکے‘ شہری خوفزدہ

جکارتا: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے بعد ماہرین سڑک پر پڑنے والی دراڑ کا جائزہ لے رہے ہیں جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 اور 6.9 شدت کے 2 زلزلوں سے زمین لرز گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گزشتہ روز سماٹرا کی مغربی ساحلی پٹی میں 6 منٹ کے وقفے سے مزید پڑھیں

بنگلادیش میں چینی سرمایہ کاری سے مودی سرکار بوکھلا گئی

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی جانب سے بنگلادیش میں سرمایہ کاری پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے وزیر خارجہ کو ڈھاکا بھیج دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ہرش وردھن شرنگلا 2روزہ دورے کے دوران ڈھاکا حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈھاکا میں وزیر اعظم مزید پڑھیں