کورونا کی دوسری لہر نیوزی لینڈ میں انتخابات ملتوی

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کررہی ہیں ولنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ خاتون وزیر اعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر سے مزید پڑھیں

امارات و اسرائیل میں پہلا تجارتی معاہدہ

ابوظہبی (صباح نیوز) اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی13 گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے۔ اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے مابین تجارت، معیشت اور شراکت داری کا آغاز کرنے والا پہلا کاروباری معاہدہ سمجھا جا مزید پڑھیں

کورونا ‘دنیا بھر میں اموات7 لاکھ سے متجاوز‘ 2کروڑکیسز

نیویارک ،برازیلیا،ماسکو ،کیپ ٹائون (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں2 کروڑ16لاکھ4 ہزار192 افراد متاثر اور7لاکھ8 ہزار739 اموات ریکارڈ ہوئیں جبکہ1 کروڑ43 لاکھ سے زائد صحت یاب ہوئے۔ امریکا میں کورونا سے55 لاکھ29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور گزشتہ24 گھنٹوں میں1101 اموات ہوئی ہیں۔ امریکامیں مجموعی اموات کی تعداد ایک مزید پڑھیں

بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑ گئی

نئی دہلی ( آن لائن) بھارت میں آزادی کی آوازیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک مزید تیز ہو گئی۔ ضلع موگا میں ڈی سی آفس پر ترنگے کو اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔کشمیریوں کا حق خودارادیت مزید پڑھیں

چین میں اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کی تیاری

بیجنگ (صباح نیوز)چین دنیا کا پہلا2 نشستوں والا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اپنے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیارے جے 20 پر مبنی 2 نشستوں والے طیارے کیتیاری پر کام کررہا ہے۔ یہ نیا طیارہ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس مزید پڑھیں

ہمارے شہریوں کو قتل کرنیوالے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے ،فرانس

پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فرانسیسی شہریوں کو قتل کرنے والے طالبان قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فرانس مذاکراتی عمل کی حمایت کے لیے تیار ہے لیکن فرانسیسی فوجیوں اور امدادی کارکنوں کو مارنے والے ’دہشت گردوں‘ کو مزید پڑھیں

اسرائیل سے سمجھوتا کر کے عرب امارات نے مسلمانوں سے غداری کی ،ایرانی صدر

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ سمجھوتا کرکے فلسطین کاز کو نقصان پہنچایا اورمسلمانوں سے غداری کی ہے ۔ٹی وی پرنشر ہونے والی تقریر میں متحدہ عرب امارات کو نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے دھوکا مزید پڑھیں

ٹرمپ کا ایران پر پابندی کیلیے متنازع طریقہ استعمال کرنیکا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحہ کی پابندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کرنے کی امریکی قرارداد مسترد ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران پر پابندیوں کے لیے ایک متنازع طریقہ استعمال میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میںکہا کہ اسنیپ بیک میکانزم مزید پڑھیں

کورونا وائرس دنیا بھر میں 7 لاکھ 68 ہزار جانیں نگل گیا

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 68 ہزار 969 ہوگئی ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلنے والا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 15 ہزار 335 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحتیاب افراد مزید پڑھیں

فلسطینیوں نے اسرائیل کا جاسوس ڈرون مار گرا دیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی کے علاقے میں اسرائیل کا ایک جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ مشرقی غزہ میں جاسوسی کے مشن پر تھا جب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرون طیارہ زمیں بوس ہوگیا۔ کواڈ مزید پڑھیں