یو اے ای نے اسرائیل سے معاہدہ کر کے “بہت بڑی غلطی” کی: حسن روحانی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسرائیل سے سفارتی معاہدہ کرنے کے بعد خبردار کردیا۔ صدر حسن روحانی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی معاہدہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے، یو اے ای کا اسرائیل سے تعلقات بحالی مزید پڑھیں

ترنگا نہیں چلے گا، بھارتی پنجاب میں سکھوں کا اعلان بغاوت

نئی دہلی: بھارتی پنجاب میں سکھوں نے اعلان بغاوت کردی۔ انڈیا میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب میں سکھوں نے اعلان بغاوت کرتے ہوئے ضلع موگا میں ڈی سی آفس پر بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔ دو نوجوانوں نے موگا شہر کے ڈی سی آفس میں بھارت کا جھنڈا پھینک کر مزید پڑھیں

مراکش میں دھوم دھام سے  شادی پر دولہا دلہن اور باراتی گرفتار

رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش میں دھوم دھام سے شادی کرکے کورونا وائرس کے سلسلے میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا، دلہن اور باراتیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ شمالی شہر تطوان میںپیش آیا۔ دولہا دلہن نے شادی کے موقع پر باقاعدہ بارات کا انتظام کیا۔ اس مزید پڑھیں

امریکا: نامزد نائب صدر سے متعلق نازیبا پوسٹ پر سرکاری ملازم برطرف

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں ڈیمو کریٹک پارٹی کی نامزد نائب صدر کملا ہیرس کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنے پر شہری کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ فیس بک پر بل بپٹسٹ نامی شخص نے کملا ہیرس کے حوالے سے نامناسب پوسٹ کی،جس پر ہزاروں افراد نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ سوشل مزید پڑھیں

یورپی یونین نے یونان اور قبرص  کی اپیلوں کا مثبت جواب نہیں دیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے رکن ممالک کے وزرا ئے خارجہ اجلاس کے بعد مشرقی بحیرہ روم سے متعلق کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی خارجہ تعلقات کونسل میں مشرقی بحیرہ روم میں کشیدہ صورت حال، بیلا روس میں انتخابات کے بعد احتجاجی مظاہروں، بیروت کے دھماکے اور وینزویلا کے مزید پڑھیں

امریکا اور پولینڈ کے درمیان وسیع دفاعی تعاون کا معاہدہ

وارسا: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پولش وزیر دفاع ماریوس بلازیک معاہدے پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پولینڈ کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ جس کے ذریعے جرمنی سے امریکی فوجیوں کی پولینڈ منتقلی کی راہ ہموار ہو مزید پڑھیں

سعودی عرب:الجنادریہ کے مقام پر آتش زدگی کی تحقیقات شروع

ریاض: جنادریہ میلے کے مقام پر دکانوں میں آگ لگی ہوئی ہے‘ فائربریگیڈ قابو پانے میں مصروف ہے ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی دارالحکومت ریاض میں الجنادریہ کے مقام پر خیموں اور دکانوں میں لگنے والی پراسرار آگ بجھنے کے بعد حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ محکمہ دفاع نے اس سلسلے میں تفتیشی ٹیم مزید پڑھیں

شام میں موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹنے سے شہری جاں بحق‘ 6 زخمی

بیروت: ترکی کا وفد مسجد محمد الامین اور کلیسا مارجرجس کا دورہ کررہا ہے‘ انقرہ حکومت نے دونوں عمارتوں کی مرمت کی خواہش ظاہر کی ہے دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی سرحدوں سے ملحق شامی علاقے جرابلس میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ایک شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ خبررساں اداروں مزید پڑھیں

امریکا کاایران کے 4جہاز پکڑنے کا دعویٰ، ایران کی تردید

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکا نے تیل سے بھرے ایران کے 4 جہاز پکڑ لیے ، جہاز 11لاکھ بیرل تیل لے کر وینزویلا جا رہے تھے۔ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی پر امریکا نے ان جہازوں کو اپنے قبضے میں لیا۔ دوسری طرف وینزویلا میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ یہ خبر ایران مزید پڑھیں

بھارتی یوم آزادی، کسی بھی مسلمان شہری کو ایوارڈ نہیں دیاگیا

نئی دہلی(کے پی آئی) انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کی مسلم دشمنی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے ،بھارت کے یوم آزادی پر فورسز کے بہادر جوانوں کو ایوارڈ دیے جاتے ہیں ۔ اس دفعہ بہادری کے ایوارڈ میں کسی بھی مسلمان بھارتی شہری کو نامزد نہیں کیا گیا، صرف ہندو مزید پڑھیں