جموں کشمیر میں الیکشن حد بندی کے بعد کرائینگے،مودی

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان اور چین کا نام لیے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا، اس کو اسی کی زبان میں سمجھایا گیا ، نئی دہلی میں لال قلعے کے تاریخی مقام پر اپنی تقریر میں ڈھکے مزید پڑھیں

امریکا اورپاکستان نے افغان امن عمل میں قابل ذکر پیش رفت کی ،پومپیو

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متعدد چیلنجز کے باوجود امریکا اور پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے،70 برس سے پاکستان اور امریکا انتہائی اہمیت کے حامل مسائل پر اکٹھے کام کررہے ہیں، عالمی وبا کووِڈ 19 کے رد عمل میں مزید پڑھیں

بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

سرینگر: دنیا بھر میں کشمیری آج بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھرمیں کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی کو کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں جبکہ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری بھارت مخالف مظاہرے اورریلیاں بھی نکالیں گے۔ یوم سیاہ منانے مزید پڑھیں

بیروت دھماکے: تاریخی ورثے میں شامل 640 عمارات کو نقصان پہنچا

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت (یونیسکو) کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکوں سے عالمی تاریخی ورثے میں شامل 640 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 60 کے منہدہم ہونے کا خطرہ ہے۔ یونیسکو کے مطابق لبنان کی وزارت ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل سرکیس خوری نے کہا کہ بیروت دھماکوں میں کم سے کم مزید پڑھیں

حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی

حزب اللہ نے بیروت دھماکوں میں ملوث ہونے کی صورت میں اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ‘ہم بیروت دھماکوں کی تحقیقات کا انتظار کررہے ہیں اور اگر تخریب کاری میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے مزید پڑھیں

امریکا نے ایرانی جہازوں کو قبضے میں لے لیا

امریکا نے وینزویلا جانے والے ایران کے 4 تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکا نے وینزویلا جانے والے ایران کے 4 تیل بردار جہازوں کو قبضے میں لے لیا ہے جبکہ جہازوں کو ہیوسٹن  میں  قائم امریکی بندگاہ پرمنتقل کردیا گیا۔ امریکی محکمہ انصاف کا مزید پڑھیں

بھارت: بھائی نے زہر آلودآئس کریم کھلا دی‘ بہن جاں بحق

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 22 سالہ نوجوان نے اپنی چھوٹی بہن کو زہر ملی آئسکریم کھلا دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست کیرالا میں لڑکی کے والدین نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ 4 اگست کی رات بھائی مزید پڑھیں

جرمنی سے تارکین وطن کی بے دخلی میں 50 فیصد اضافہ

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی سے گزشتہ برس کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو ہمیشہ کے لیے بے دخل کر دیا گیا۔ یہ تعداد ایک سال پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تھی جب کہ ان میں مستقل رہایشی پرمٹ کے حامل غیر ملکی بھی شامل تھے۔ خبر رساں مزید پڑھیں

سابق وکیل نے ٹرمپ کو جعل ساز اور دغا باز قرار دیدیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک اور کتاب سامنے آ گئی ہے، جس کے مندرجات نے نومبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک نیا موضوع بحث چھیڑ دیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے اُن کے میں کئی انکشافات کیے ہیں۔ مائیکل کوہن مزید پڑھیں

نیپال: بھارتیوں کی زمینی راستے سے آمد پر رجسٹریشن لازمی

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپالی حکومت نے سڑک کے راستے ملک میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے جب کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے شہری ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر صرف شناختی کارڈ دکھا کر داخل ہو سکتے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نیپالی حکومت مزید پڑھیں