بھارت ،پولیس کی حراست میں روزنہ 5 ہلاکتیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) پولیس تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے والی تنظیم نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں گزشتہ برس پولیس حراست کے دوران 1731 لوگوں ہلاک ہوئے۔ اعداد شمار کے مطابق شرح اموات کے لحاظ سے پولیس تحویل میں ہر روز 5 افراد ہلاک ہوئے۔ خبر رساں اداروں کے مزید پڑھیں

بنگلادیش ،مسافر کشتیاں ٹکراگئیں،30 افراد جاں بحق،کئی لاپتہ

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیشی درالحکومت ڈھاکا کے بری گنگا دریا میں مسافر کشتیاں ٹکرانے کے نتیجے میں 30 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ضلع منشی گنج کے گاؤں سے مسافروں کو لانے والی کشتی مارننگ برڈکو پیچھے سے آنے والی ایک دوسری کشتی نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں مزید پڑھیں

افغانستان ،مویشی منڈی کے قریب دھماکہ ،فائرنگ 25 ہلاک

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں مویشی منڈی کے قریب مارٹر شیل داغے جانے اور کار بم دھماکے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پیر کے روز ہلمند صوبے کے ضلع سنگین میں واقع ایک مویشی منڈی کے قریب کئی مارٹر شیل فائر کیے مزید پڑھیں

شمالی عراق میں 41 دہشت گرد ہلاک کردیئے،ترکی کا دعویٰ

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر دفاع خلوصی آکار نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں جاری فوجی آپریشن کے دوران 41 عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع کی قیادت میں ہفتہ وار وڈیو کانفرنس میں فوجی کمانڈروں اور نائب وزرا نے کی شرکت کی۔ وزیر دفاع نے علاحدگی پسند مزید پڑھیں

غرب اردن کے الحاق کا منصوبہ ،یورپ میں اسرائیل مخالف مظاہرے

پیرس ؍ برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کے الحاق کے صہیونی منصوبے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس کے شہروں پیرس، لیون، اسٹراسبرگ، سینٹ ایٹین، مونٹ پیلیراور مارسیل میں ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرین نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کردیا۔ مظاہرین نے فلسطینی مزید پڑھیں

کورونا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے، عالمی ادارہ صحت

جنیوا:سربراہ ڈبلیوایچ او ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا ہے کہ کورونا وبا ختم ہونے کے قریب بھی نہیں پہنچی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عاملی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عالمی سطح پرعدم تعاون والےحالات میں وبا کے بدترین دور کا خدشہ ہے جبکہ بیشترممالک کوششیں کررہےہیں مزید پڑھیں

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکی صدرکےوارنٹ گرفتاری جاری

تہران: ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کےوارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر علی القاسیمہر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر 30 سے زائد افراد کے خلاف 3 جنوری کے حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، ان مزید پڑھیں

روس نے امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کیلئے طالبان کو معاوضہ دیا، امریکی میڈیا

واشنگٹن: مشہور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی دو خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس نے افغانستان میں تعینات امریکی اور دوسرے اتحادی فوجیوں کو قتل کرنے کےلیے طالبان کو خفیہ طور پر بھاری معاوضہ دیا جبکہ اس بارے میں امریکی کمانڈوز اور جاسوسوں نے جنوری ہی میں اپنے حکامِ بالا مزید پڑھیں

قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد کے علاقے رانی پور میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کے ایم ایس مزید پڑھیں

بیلجیم، مغربی کنارے پر قبضے کے خلاف مظاہرہ

بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطین کے مغربی کنارے (غرب اردن) میں غیرقانونی یہودی بستیوں اور اردن وادی کے الحاق پلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں دنیابھر کی امن پسند تنظیموں سمیت فلسطینی عوام نے ٹرون اسکوائر کے قریب امریکی سفارت خانے کے باہر اسرائیل مخالف نعرے مزید پڑھیں